Business Recorder - Pakistan

پاکستان اور امریکہ کا علاقائی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ
امریکا اور پاکستان نے اپنے شہریوں کی سلامتی اور خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ  کے مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں منعقد ہوا۔ امریکی وفد کی قیادت انسدادِ دہشت گردی کیلئے امریکی کوآرڈینیٹر گریگوری لوگرفو نے جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے اسپیشل سیکرٹری نبیل منیر نے کی۔

مذاکرات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں شراکت داری سے متعلق مشترکہ مفادات اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وفود نے موجودہ دہشت گردی کے خطرات کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا، باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا اور سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی معاونت اور سہولت کاری کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

دونوں حکومتوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ دونوں ممالک کو محفوظ اور پُرامن بنانے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گی جو خطے میں دیرپا امن، خوشحالی اور استحکام کے مشترکہ وژن کا بھی حصہ ہے۔