Business Recorder - Markets - Stocks

اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ، کے ایس ای 100 انڈیکس 600 پوائنٹس گرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ مثبت آغاز کے باوجود سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے باعث بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں تقریباً 600 پوائنٹس کی کمی کا شکار ہو گیا۔

دوپہر 1:40 بجے بینچ مارک انڈیکس 177,623.19 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 576.83 پوائنٹس یا 0.32 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

بنیادی شعبوں میں فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلی، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، ریفائنری اور پاور جنریشن شامل ہیں۔ انڈیکس کی اہم اور بڑی کمپنیوں بشمول حبکو، ماڑی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایچ بی ایل  اور یو بی ایل  کے شیئرز میں بھی مندی میں کاروبار دیکھا گیا۔

ایک اہم پیش رفت میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح دوبارہ سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) سالانہ بنیاد پر 9.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز پیر کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مضبوط بحالی کا مظاہرہ کیا تھا۔ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا، جس کے نتیجے میں اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی۔

گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 2,105.91 پوائنٹس یا 1.20 فیصد اضافے کے ساتھ 178,200.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی حصص بازاروں نے محتاط انداز میں بہتری کا آغاز کیا، کیونکہ سرمایہ کار عالمی سطح پر آنے والی تیزی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تیل کی قیمتیں کئی ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب رہیں جبکہ امریکا اور ایران کا تنازع بدستور تعطل کا شکار ہے۔

ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس (جاپان کے علاوہ) میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کی قیادت جنوبی کوریا کے حصص نے کی جو 2.1 فیصد تک بڑھے۔ جاپان کا نکئی 225 انڈیکس 0.3 فیصد نیچے آیا جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔

رات گئے مارکیٹوں کو امریکا کے مینوفیکچرنگ ڈیٹا سے حوصلہ ملا، جس کے مطابق جولائی میں امریکی صنعتی سرگرمی چار سال سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی کاروباری اوقات میں خام تیل کی قیمتوں میں محدود اضافہ ہوا۔ برینٹ کروڈ 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 84.29 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل پیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئے حملے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد قیمتیں تین ہفتوں کی کم ترین سطح تک گر گئی تھیں۔

تاہم ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی مذاکرات کے جاری ہونے کی تردید کی ہے۔

یہ انٹرا ڈے اپ ڈیٹ ہے