Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.82 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 277.85 روپے پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں بدھ کو ڈالر ایک ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی بڑھ گئی جب کہ سرمایہ کار دن کے آخر میں امریکی فیڈرل ریزرو کے اہم شرحِ سود کے فیصلے کے منتظر رہے۔

آسٹریلوی ڈالر میں کمی دیکھی گئی کیونکہ افراطِ زر کے اعدادوشمار توقعات سے کم رہے جس سے ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی جانب سے مزید شرحِ سود میں اضافے کے امکانات کم ہوگئے۔ آسٹریلوی ڈالر 0.37 فیصد کمی کے ساتھ 0.69475 امریکی ڈالر پر آگیا۔

یورو پچھلے سیشن میں ایک ماہ کی کم ترین سطح پر گرنے کے بعد اپنے نقصانات کو سنبھالنے کی کوشش کررہا تھا اور 0.03 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1389 ڈالر پر پہنچ گیا۔

برطانوی پاؤنڈ 0.03 فیصد کم ہو کر 1.3287 ڈالر پر آ گیا جو یکم جولائی کے بعد سے اپنی کم ترین سطح کے قریب سست رو کا شکار ہے۔

نیوزی لینڈ کا ڈالر 0.08 فیصد گر کر 0.5783 ڈالر پر آ گیا۔