Business Recorder - Business & Finance

کلور پاکستان کی الیکٹرک وہیکل چارجنگ کے کاروبار میں انٹری
فوسل انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی کلور پاکستان لمیٹڈ (سی پی ایل) نے برطانیہ کی سیٹا-یوکے (CITA-UK) کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پاکستان کی بڑھتی ہوئی الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ انفرااسٹرکچر مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے۔

کمپنی نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ کلوور پاکستان لمیٹڈ نے سیٹا-یوکے کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے معاہدے پر دستخط  کردیے ہیں۔

معاہدے کی شرائط کے تحت سی پی ایل کو پاکستان میں سیٹا-یوکے کی الیکٹرک وہیکل چارجرز، لوازمات اور متعلقہ آلات کی رینج کے لیے خصوصی ڈسٹری بیوٹر اور اسٹاکسٹ مقرر کیا گیا ہے۔

سی پی ایل نے آگاہ کیا کہ سیٹا-یوکے ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ سپلائر ہے جو اسمارٹ الیکٹرک وہیکل چارجنگ سلوشنز اور انفرااسٹرکچر میں مہارت رکھتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ یہ اسٹریٹجک شراکت داری پاکستان میں اپنے کاروباری دائرہ کار کو وسعت دینے اور تیزی سے ترقی کرنے والے گرین انرجی اور پائیدار ٹیکنالوجی کے شعبوں میں داخل ہونے کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔

کلوور پاکستان لمیٹڈ کو 1986 میں پاکستان میں ایک پبلک لسٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

2025 میں کمپنی نے اپنے بنیادی کاروباری شعبے کو غذائی مصنوعات سے تبدیل کر کے پیٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں منتقل کردیا۔ اب کمپنی ہر قسم کی پیٹرولیم اور پیٹرولیم مصنوعات، تیل، گیس، ہائیڈروکاربنز، پیٹروکیمیکلز، اسفالٹ اور بٹومینس مواد کی فروخت، تجارت اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔

یہ تازہ پیشرفت حکومت کے ایجنڈے کے مطابق ہے جس کے تحت ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ایندھن کے درآمدی اخراجات کم کرنے کے لیے الیکٹرک وہیکلز  کے فروغ اور مقامی سطح پر تیاری پر زور دیا جارہا ہے۔

چند دن قبل چینی آٹو جائنٹ بی وائی ڈی  کے پاکستان میں قائم ادارے نے کہا تھا کہ سندھ کے علاقے گھارو میں اس کا 150 ملین ڈالر کا اسمبلی پلانٹ آخری مراحل میں ہے، کمپنی نے ملک کی پہلی مقامی طور پر اسمبل شدہ بی وائی ڈی گاڑی کو جلد از جلد سڑکوں پر لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔