Business Recorder - World

صومالیہ سرحد کے قریب الشباب کے مشتبہ حملے میں کینیا کے پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک
پولیس کے مطابق صومالیہ کی سرحد کے قریب کینیا کے ضلع مانڈیرا میں مشتبہ شدت پسند تنظیم الشباب کے ساتھ جھڑپ میں پانچ کینیائی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

الشباب کئی برسوں سے صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے اور اپنے سخت گیر شریعت کے نظریے پر مبنی نظام نافذ کرنے کے لیے مسلح کارروائیاں کر رہی ہے۔

پولیس نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ منگل کو دوپہر کے وقت ایس او جی الونگو  کی گشتی ٹیم کا وانتے ڈیم کے علاقے میں الشباب جنگجوؤں سے آمنا سامنا ہوا۔

پولیس کے مطابق جھڑپ کے بعد شدت پسندوں کی تلاش اور تعاقب جاری ہے۔ مزید بتایا گیا کہ علاقے میں بھیجی گئی کمک کی ایک ٹیم کی گاڑی بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

الشباب اس سرحدی خطے میں اکثر حملے کرتی رہتی ہے اور اس کے حملوں کا نشانہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی بنتے ہیں۔ پولیس کے مطابق رواں سال جنوری میں الشباب نے قریبی ضلع گاریسا میں ایک مقامی سربراہ اور ایک استاد کو بھی قتل کر دیا تھا۔