Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ کا عمل تیز، تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت
وزیراعظم شہبازشریف نے منگل کو حکام کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کے اقدامات پر عملدرآمد تیز کیا جائے تاکہ سرکاری اخراجات میں کمی لائی جاسکے اور ٹیکنالوجی استعمال اور تربیت کے ذریعے مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔

اسلام آباد میں ڈاؤن سائزنگ کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دیا کہ غیر ضروری آسامیوں کا خاتمہ ان کی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا ایک بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کو ایک ماہ کے اندر اپنی باقی ماندہ سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ رائٹ سائزنگ اقدام کے تحت بڑے سرکاری اداروں جن میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی)، پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ اور پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) شامل ہیں کو پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے جس کے نتیجے میں  خزانے کو نمایاں بچت حاصل ہوئی ہے۔

شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم نے رائٹ سائزنگ کے عمل کے تحت ختم کیے گئے تمام محکموں اور آسامیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔

اصلاحات پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ رائٹ سائزنگ اقدامات کے نتیجے میں جی ڈی پی کے مقابلے میں سول حکومت کے اخراجات کے تناسب میں کامیابی سے کمی آئی ہے۔ اجلاس میں پیش کی گئی اہم پیش رفت میں درج ذیل نکات شامل تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اجلاس کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) اور فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ  کی نجکاری مکمل ہو چکی ہے جبکہ مزید کئی سرکاری ملکیتی اداروں  کی نجکاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ خودمختار اداروں اور سرکاری ملکیتی اداروں  کی رائٹ سائزنگ سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔