Business Recorder - News

ایران کا امریکہ کے ساتھ فی الوقت کسی قسم کے مذاکرات سے انکار
ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان حالیہ لڑائی رکنے کے باوجود وہ فی الوقت امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات میں شامل نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ صلاح کار خطے کی موجودہ صورتِ حال سے متعلق امریکہ کی جانب سے ہمیں پیغامات پہنچا سکتے ہیں، لیکن اس وقت ہم امریکہ کے ساتھ کسی مذاکرات میں مشغول نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دعوے کہ ایران نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، من گھڑت باتیں ہیں جو دوسرا فریق وقتاً فوقتاً پھیلاتا رہتا ہے۔

آبنائے ہرمز کے معاملے پر تعطل کے باعث سفارتی کوششیں ناکام ہونے کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پھر سے شروع ہو گئی تھی۔تاہم دونوں فریقین کے درمیان 13 دن تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہفتے کی صبح سے لڑائی میں وقفہ آیا ہے۔اسماعیل بقائی نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں اس کا رویہ  ایک مافیا گینگ سے مشابہ رہا ہے جو کسی قانون یا قواعد کی پاسداری نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکہ کا ایسا رویہ برقرار رہے گا، ہم کسی معقول عمل کے آغاز کے بارے میں امید نہیں رکھ سکتے۔

ایران آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام بشمول سروس فیس کی وصولی کا کنٹرول اپنے پاس رکھنے پر بضد ہے، جبکہ عمان کو ساحلی ریاست کے طور پر شامل رکھے ہوئے ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے حالیہ دنوں میں کئی جہازوں کو واپس موڑ دیا ہے، بشمول پیر کو موڑے گئے چھ جہازوں کے، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ کی مقرر کردہ راہداری کے علاوہ آبنائے سے گزرنے کی کوشش کی تھی۔

پیر کو اسماعیل بقائی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق عمان کے ساتھ حالیہ بات چیت کا واشنگٹن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اسماعیل بقائی نے یہ بتاتے ہوئے کہ یہ آبی شاہراہ ”فی الحال بند ہے“، کہا کہ ان مذاکرات کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایران اور عمان کے درمیان ایک دوطرفہ معاملہ ہے اور جاری ہے۔