Business Recorder - Business & Finance

آئی اے ٹی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل سعدیہ زاہدی کون ہیں؟
پاکستان میں پیدا ہونے والی انتظامی ایگزیکٹو سعدیہ زاہدی کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی اگلی ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ ایئر لائنز کی اس عالمی تنظیم کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

تعلیم

انہوں نے اسمتھ کالج سے معیشت میں بی اے، دی گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز سے بین الاقوامی معیشت میں ایم فل اور ہارورڈ کینیڈی اسکول سے  پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

عالمی اقتصادی فورم سے آئی اے ٹی اے تک

انہوں نے 20 سال سے زائد عرصہ عالمی اقتصادی فورم میں بطور منیجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ ممبر خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے ”مرکز برائے نئی معیشت و معاشرہ“ کی بنیاد رکھی۔وہ فورم کی  مستقبل کی ملازمتوں سے متعلق رپورٹس، مستقبل کی نمو سے متعلق رپورٹس، ’عالمی صنفی مساوات سے متعلق رپورٹس اور چیف اکنامسٹ آؤٹ لکس کی بانی اور شریک مصنفہ بھی ہیں۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایئر لائنز کی ایک عالمی تجارتی تنظیم ہے جو 300 سے زائد ممبر ایئر لائنز کی نمائندگی کرتی ہے اور ہوابازی کی صنعت کے لیے تجارتی و حفاظتی معیارات کا تعین کرتی ہے۔

عالمی اثر و رسوخ

سعدیہ زاہدی نے یورپی خلائی ایجنسی کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی گروپ، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے پینل برائے خواتین کی معاشی بااختیاری اور  جنریشن انلمیٹڈ’ کی عالمی قیادت کونسل میں مشاورتی خدمات انجام دی ہیں۔

ہوابازی سے ہٹ کر

وہ 2018 کی کتاب ”پچاس ملین کا ابھار: مسلم دنیا کو بدلنے والی ملازمت پیشہ خواتین کی نئی نسل“ کی مصنفہ ہیں، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ کتاب مسلم دنیا میں کام کرنے والی خواتین کی پیشرفت کا احاطہ کرتی ہے۔

وہ انگریزی، فرانسیسی، پرتگالی اور اردو زبانیں بولتی ہیں اور پاکستان و سوئٹزرلینڈ کی دوہری شہریت رکھتی ہیں۔