Business Recorder - World

فرانس نے جنگلاتی آگ پر قابو پانے کیلئے یورپی یونین سے مدد طلب کر لی
فرانس نے بحر اوقیانوس کے ساحلی علاقے کے قریب بھڑکنے والی شدید جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے یورپی یونین سے مدد طلب کر لی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ملک، خصوصاً جیروند  کے علاقے میں لگنے والی آگ کے باعث صورتحال بدستور انتہائی تشویشناک ہے،فرانس نے یورپی یونین کے سول پروٹیکشن میکانزم کو فعال کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

صدر میکرون کے مطابق فرانس کو جلد ہی کروشیا کے دو کینیڈیئر آگ بجھانے والے طیاروں، پرتگال کے دو ایئر ٹریکٹر  طیاروں، اور جمہوریہ چیک اور سلوواکیہ کے دو بھاری بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی صورت میں اضافی مدد حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں بورڈو شہر کے مغرب میں تیزی سے پھیلنے والی جنگلاتی آگ کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد کو راتوں رات محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ آگ کم از کم 2,400 ہیکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔