Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج : کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 700 سے زائد پوائنٹس گر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں دونوں طرف پیش رفت ہوئی اور بالآخر مارکیٹ 700 سے زائد پوائنٹس کی مندی پر بند ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق منفی شروعات کے بعد صبح کے سیشن کے دوران انڈیکس پر شدید فروخت کا دباؤ آیا، جس کے نتیجے میں یہ دن کی سطح میں گر کر 169,512.88 کے نچلے ترین درجے تک چلا گیا۔تجارتی سیشن کے دوسرے نصف حصے میں خریداروں کی دلچسپی سامنے آئی، جس نے بنچ مارک انڈیکس کو آہستہ آہستہ اپنے نقصانات سے نکلنے میں مدد دی۔سہ پہر کے وقت تیزی میں اضافہ ہوا اور انڈیکس دن کی اعلیٰ ترین سطح 172,718.66 پوائنٹس تک جا پہنچا، کیونکہ سرمایہ کاروں نے منتخب ہیوی ویٹ حصص کی خرید و فروخت شروع کر دی تھی۔ تاہم یہ تیزی مختصر مدت ثابت ہوئی اور آخری اوقات میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ نے دن بھر کے زیادہ تر حاصل شدہ منافع کو ختم کر دیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 718.24 پوائنٹس یا 0.42 فیصد کی کمی کے ساتھ 171,021.20 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو پی ایس ایکس پر مندی کا دباؤ برقرار رہا کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے نے وسیع پیمانے پر خطرے سے گریز اور اہم شعبوں میں شدید فروخت کو جنم دیا۔

وسیع پیمانے پر ہونے والی فروخت کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2,690.48 پوائنٹس یا 1.54 فیصد کی کمی سے 171,739.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر جمعہ کو خلیجی خطے میں شدت اختیار کرنے والے تنازع کے درمیان تیل کی قیمتیں دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئیں جس سے ایشیائی شیئرز میں گراوٹ آئی، بانڈ مارکیٹس میں ہلچل مچ گئی اور مہنگائی کے ایک نئے جھٹکے کے خدشات دوبارہ سر اٹھانے لگے۔

بین الاقوامی برینٹ خام تیل 100.85 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہا۔ اس سے قبل راتوں رات اس میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا تھا اور یہ دو ماہ کی بلند ترین سطح 102 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا تھا جس کی وجہ بحیرہ احمر میں ایران کے حامی حوثیوں کی طرف سے سعودی ٹینکرز پر حملے تھے جن کی وجہ سے خلیج فارس میں آبنائے ہرمز کی تقریباً بندش کے ساتھ عالمی تیل کی فراہمی کی ایک اور انتہائی اہم گزرگاہ بھی بند ہوگئی۔

عارضی جنگ بندی کے مؤثر خاتمے کو دو ہفتے گزرنے کے بعد امریکی فوج نے جمعہ کی صبح تک ایران پر فضائی حملے کیے جبکہ تہران نے ان پڑوسی عرب ممالک پر فائرنگ کی جو امریکی اڈوں کی میزبانی کرتے ہیں۔ تنازع کے تھمنے کے کوئی آثار نہ ہونے کی وجہ سے رواں ماہ برینٹ آئل کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

اس خبر نے کہ امریکی انتظامیہ 60 تجارتی شراکت داروں کی اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی (ٹیرف) میں اضافہ کرے گی، مہنگائی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں کی جس کے نتیجے میں 30 سالہ ٹریژری ییلڈ 2007 کے بعد کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئے ہیں اور یورپ کے بینچ مارک قرض لینے کے اخراجات بھی 2011 کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مارکیٹس شرط لگارہی ہیں کہ مرکزی بینکوں کو زیادہ سخت پالیسی اپنانا ہوگی جس میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے اگلے ہی ہفتے شرح سود میں اضافے کا امکان ایک تہائی ہے جو محض ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں ایک بڑی تبدیلی ہے جبکہ ستمبر میں اس اقدام کا امکان مکمل طور پر قیمتوں میں شامل ہوچکا ہے۔

یورپی مرکزی بینک نے راتوں رات شرح سود کو برقرار رکھا لیکن ستمبر میں شرح سود میں اضافے کا تقریباً 70 فیصد امکان مارکیٹ میں شامل ہے۔

ایشیا میں جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کا ایم ایس سی آئی کا وسیع ترین انڈیکس 1 فیصد گر گیا اور جاپان کا نکی 2.9 فیصد نیچے آ گیا۔ جنوبی کوریا کا کوسپی 3.7 فیصد گرگیا۔

دوسری جانب روپے میں معمولی استحکام کا سلسلہ جاری رہا اور جمعہ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں اس کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی کرنسی کا کاروبار 0.03 روپے (3 پیسے) کی برتری کے ساتھ 277.87 پر بند ہوا۔

تمام شیئرز انڈیکس پر تجارتی حجم گزشتہ روز کے 525.12 ملین کے مقابلے میں بڑھ کر 579.94 ملین شیئرز تک پہنچ گیا۔حصص کی مالیاتی قدر بھی گزشتہ سیشن کے 23.43 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 23.89 ارب روپے ہو گئی۔سائنرجیکو پی کے 59.33 ملین شیئرز کے ساتھ پہلے، ٹرسٹ بروکریج 36.98 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے، جبکہ کوہ نور اسپننگ 32.63 ملین شیئرز کا کاروبار کر کے تیسرے نمبر پر رہی۔

جمعہ کو کل 492 کمپنیوں کے حصص میں لین دین ہوا، جن میں سے 186 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 270 میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 36 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔