Business Recorder - World

حوثیوں کی بحری ناکہ بندی، سعودی تیل بردار جہازوں پر حملوں کا دعویٰ
ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے جمعرات کو دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے سعودی عرب کے خلاف اعلان کردہ بحری ناکہ بندی کا حصہ ہیں، جس سے عالمی تیل کی سپلائی کو ایک اور اہم گزرگاہ پر خطرات لاحق ہو گئے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز پہلے ہی شدید کشیدگی کی زد میں ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران میں حملوں کا بارہواں مسلسل دور مکمل کیا، جس کے بعد ایران نے بھی جوابی کارروائیوں کا دعویٰ کیا۔ ایرانی حکام کے مطابق اردن میں امریکی میزائل سسٹمز، اسلحہ اور ایندھن کے ذخائر کے علاوہ کویت میں واقع امریکی فوجی اڈوں، جن میں العدیری کیمپ، علی السالم ایئر بیس، دوحہ کیمپ اور عریفجان کیمپ شامل ہیں کو نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں نے کہا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز اینسیلیا  اور لیلیٰ  پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے تصدیق کی کہ اینسیلیا پر حملے کے بعد جہاز کے اگلے حصے میں آگ لگ گئی، تاہم دوسرے ٹینکر پر حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

بحری سلامتی کے ذرائع کے مطابق اینسیلیا نے سعودی بندرگاہ جازان کے قریب میزائل حملے کے بعد امدادی پیغام بھیجا۔ ادھر شپنگ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ بحیرہ احمر میں پانچ آئل ٹینکروں نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا جبکہ سعودی تیل لے جانے والے تین ٹینکر واپس مڑ گئے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر ایرانی حملے کے جواب میں ایران کا کوئی پل یا بجلی گھر تباہ کر دیا جائے گا۔ اس پر ایران نے دھمکی دی کہ اگر اس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے کے تیل، گیس، بجلی اور اقتصادی تنصیبات پر حملے کرے گا اور تیل کا ایک قطرہ بھی برآمد نہیں ہونے دے گا۔

کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی توانائی منڈیوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں، مہنگائی اور عالمی سپلائی چین پر مزید دباؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔