Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم
وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل اور حکومت کی اقتصادی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس  سے بڑھا کر بی  کر دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ بہتری معاشی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط، اصلاحات اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے کے اقدامات میں پیش رفت کی عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ میں یہ بہتری اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، مالیاتی خسارہ کم کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کے اقدامات درست سمت میں گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل مگر ناگزیر معاشی فیصلے کیے، جن کے مثبت نتائج کو اب عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس اپ گریڈ سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا، نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی۔

وزیراعظم نے اس کامیابی پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، معاشی ٹیم اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت مضبوط اور پائیدار معاشی بنیادوں کے قیام کے لیے مکمل سنجیدگی اور عزم کے ساتھ اقتصادی اصلاحات کا سفر جاری رکھے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026