Business Recorder - Business & Finance

ایس این جی پی ایل کی جانب سے سپلائی معطل، ایگری ٹیک کا یوریا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
ایگری ٹیک لمیٹڈ (اے جی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے موجودہ علاقائی صورتحال کے  پیش نظر آر ایل این جی کی سپلائی  معطل کیے جانے کے بعد کمپنی کا یوریا پلانٹ بند ہوگیا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایگری ٹیک لمیٹڈ کو مطلع کیا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 18 جولائی 2026 کو رات 12 بجے  سے کمپنی کے یوریا پلانٹ کو آر ایل این جی کی فراہمی معطل کردی ہے۔

کمپنی کے مطابق آر ایل این جی کی فراہمی کی معطلی کا فیصلہ حکومتِ پاکستان نے موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث آر ایل این جی کی سپلائی میں آنے والی رکاوٹوں کے پیشِ نظر کیا ہے۔

ایگری ٹیک نے یہ نہیں بتایا کہ یہ معطلی کتنے عرصے تک برقرار رہے گی، نہ ہی اس کے یوریا کی پیداوار اور کمپنی کی مالی کارکردگی پر ممکنہ اثرات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کی گئیں۔

ایگری ٹیک لمیٹڈ 1959 میں پاک امریکن فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے نام سے قائم کی گئی تھی۔ کمپنی کا بنیادی کاروبار یوریا اور گرانولیٹڈ سنگل سپر فاسفیٹ (جی ایس ایس پی) کھاد کی پیداوار اور فروخت ہے جو مارکیٹ میں تارا برانڈ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے۔

گیس کی فراہمی میں تعطل ایگری ٹیک لمیٹڈ کے لیے بدستور ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جو کمپنی کی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت اور پیداواری صلاحیت کے مطابق مکمل آپریشن میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

اگرچہ فروری 2026 میں سالانہ مرمتی کام (ٹرن اراؤنڈ) مکمل ہونے کے بعد کمپنی کے پلانٹ کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی، تاہم اپریل 2026 میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے بعد گیس سپلائی معطل ہونے سے پلانٹ ایک بار پھر بند کرنا پڑا۔