Business Recorder - Sports

روٹ کی ناٹ آؤٹ 99 رنز کی اننگز، انگلینڈ نے بھارت کو ہرا کر ون ڈے سیریز برابر کر دی
جو روٹ کے ناقابلِ شکست 99 رنز کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

بھارت کے 234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اس کی پہلی وکٹ صفر پر گرنے کے بعد اسکور 8 رنز پر 2 وکٹیں ہو گیا۔ اس نازک صورتحال میں تجربہ کار بیٹر جو روٹ نے ٹیم کو سنبھالا اور 99 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر میچ 35 گیندیں قبل ہی جتوا دیا۔ گس ایٹکنسن کے چوکے کی وجہ سے روٹ اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے، تاہم انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم ویرات کوہلی (65) اورشریاس ایئر(66) کی نصف سنچریوں کے باوجود 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ایک موقع پر مضبوط پوزیشن میں نظر آنے والی بھارتی ٹیم آخری 7 وکٹیں صرف 55 رنز کے عوض گنوا بیٹھی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیریز کا فیصلہ کن فائنل اتوار کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔