Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر 278 روپے کی سطح سے گرکر 277 روپے کی سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.97 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 278.00 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب امریکی ڈالر جمعرات کو ایک ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ مہنگائی کے نرم اعدادوشمار نے اس توقع کو مزید تقویت دی کہ امریکی فیڈرل ریزرو شرحِ سود میں اضافے کے معاملے میں جلدبازی کے بجائے صبر سے کام لے سکتا ہے۔

امریکی ڈالر مسلسل تیسرے تجارتی سیشن میں جاپانی ین کے مقابلے میں کمزور ہوا اور 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 162.075 ین پر آ گیا۔ دوسری جانب یورو بھی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1472 ڈالر پر پہنچ گیا جو ایک ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

دوسری جانب جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی کیونکہ سرمایہ کاروں نے منافع سمیٹنے کے ساتھ ایران کی فوجی تنصیبات پر امریکی حملوں کے نئے سلسلے سے پیدا ہونے والے خطرات کا بھی جائزہ لیا۔ ان حملوں نے ایک بار پھر مکمل جنگ چھڑنے اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کو بڑھا دیا۔

ابتدائی طور پر مسلسل چوتھے سیشن میں اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 24 سینٹ (0.28 فیصد) کمی کے ساتھ 84.95 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  خام تیل 15 سینٹ (0.19 فیصد) گر کر 79.45 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

اس سے قبل سیشن کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً ایک ڈالر اضافہ ہوا تھا جبکہ دونوں بینچ مارک ایک ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہے۔