Business Recorder - Pakistan

اسحاق ڈار کا عالمی اے آئی کانفرنس کے لیے چین کا دورہ، وائیکو کے تاسیسی معاہدے پر دستخط بھی کریں گے
دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 16  سے 17 جولائی تک چین کے شہر شنگھائی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ  ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیواے آئی سی او) کے قیام کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 16 جولائی کو تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔ دورے کے دوران وہ 17 جولائی کو  عالمی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس 2026 (ڈبلیواے آئی سی) کی افتتاحی تقریب اور  عالمی اے آئی گورننس پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔کانفرنس کے سائیڈ لائنز پر اسحاق ڈار کی چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کے ساتھ دوطرفہ ملاقات طے ہے، جبکہ وہ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے لیے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، جس میں خاص طور پر گلوبل ساؤتھ (ترقی پذیر ممالک) کی ترجیحات اور ترقیاتی ضروریات پر زور دیا جائے گا۔

توقع ہے کہ وہ اے آئی  کے میدان میں عالمی خلیج کو پاٹنے، اے آئی ٹیکنالوجیز تک مساوی رسائی کو فروغ دینے، صلاحیتوں میں اضافے (کپیسٹی بلڈنگ) اور اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالیں گے کہ اے آئی پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔