Business Recorder - Pakistan

کراچی رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
گلستان جوہر میں رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو رینجرز نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق  گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کو افغانستان سے تربیت اور آپریشنل معاونت حاصل تھی۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار اور آئی جی سندھ جاوید  اختر کے ہمراہ  پریس کانفرنس  کرتے ہوئے ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں افغانستان میں موجود عناصر ملوث تھے۔

انہوں نے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی شناخت قاری بشیر عرف قاری حبیب کے طور پر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے واقعے کے بعد رینجرز کی قیادت میں کیے گئے آپریشن کے دوران  ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ قاری بشیر کے کئی اہم سہولت کاروں اور حملہ آوروں کو اسلحہ فراہم کرنے والے مرکزی اسمگلرز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ  نے کہا کہ حملہ آوروں کو افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والے ہینڈلرز کی جانب سے ہدایات دی جارہی تھیں۔

ان کے تمام ہینڈلرز انہیں ہدایات دے رہے تھے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچائیں، یرغمال بنائیں اور شہر کے امن کو سبوتاژ کریں۔

ضیا الحسن لنجار نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے کے بعد وسیع تحقیقات کے ذریعے اس حملے سے جڑے سہولت کاروں کے پورے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔

عہدیداروں کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے اس حملے میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔