Business Recorder - Markets

پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
ملائیشین  پام آئل کی قیمتوں میں پیر کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بڑی وجہ شکاگو مارکیٹ میں حریف سویابین آئل (سویا آئل) کی قیمتوں میں تیزی ہے جب کہ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے نے بھی پام آئل مارکیٹ کو سہارا فراہم کیا۔

برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں ستمبر میں ترسیل کے لیے پام آئل کے بینچ مارک فیوچر معاہدے کی قیمت دوپہر کے وقفے تک 28 رنگٹ یا 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 4,541 رنگٹ (1,113.54 امریکی ڈالر) فی میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔

کوالالمپور سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے کہا کہ خام تیل اور شکاگو میں سویابین آئل کی مضبوط قیمتیں پام آئل مارکیٹ کے رجحان کو سہارا فراہم کرتی رہیں گی۔

ڈالیان میں سویا آئل کا سب سے فعال معاہدہ بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا جب کہ اسی ایکسچینج پر پام آئل کے معاہدے میں 0.36 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب شکاگو بورڈ آف ٹریڈ  پر سویا آئل کی قیمتوں میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔