Business Recorder - Pakistan

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات کی الرٹ جاری
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ویک اینڈ پر ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ چند علاقوں میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔  جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق بحیرہ عرب سے نمی والی ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہورہی ہیں اور ہفتے کی شام تک ان کے مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔

اسی دن ایک مغربی لہر کے بھی ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

موسم کے زیر اثر کشمیر کے علاقوں نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 10 جولائی کی رات سے 13 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں 11 اور 12 جولائی کو دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ہنگو میں اسی طرح کے موسم اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد کے لیے 11 اور 12 جولائی کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

دیگر اضلاع بشمول نور پور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی 11 جولائی کی شام یا رات سے 12 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان میں 11 جولائی کی شام سے 13 جولائی تک دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں بشمول ژوب، شیرانی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں 11 اور 12 جولائی کو کہیں کہیں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ میں موسم زیادہ تر گرم اور شدید مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم 12 یا 13 جولائی کو تھرپارکر، سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سے سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

11 اور 12 جولائی کو خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ ان خطوں کے مقامی ندی نالوں اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسی دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر معمولی احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ موسمی حالات کے پیشِ نظر اپنی فصلوں کی دیکھ بھال اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026