Business Recorder - Markets

یورومنی نے بینک اسلامی کو پاکستان کا بہترین اسلامی ڈیجیٹل بینک قرار دے دیا
مالیاتی خدمات میں بہترین کارکردگی کے عالمی معیار کے طور پر تسلیم کیے جانے والے ادارے  یورومنی نے بینک اسلامی کو پاکستان کا بہترین اسلامی ڈیجیٹل بینک قرار دیا ہے۔ یہ اعزاز بینک اسلامی کی جدت، ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی اور ملک بھر میں شریعہ کے اُصولوں کے مطابق بینکاری خدمات تک رسائی کو مزید وسعت دینے کے لیے جاری اقدامات کا اعتراف ہے۔

یہ اعزاز اس بات کی علامت ہے کہ بینک اسلامی کو یورومنی کی جانب سے مسلسل دوسرے سال پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اس سے قبل بینک کو پاکستان کا بہترین اسلامی بینک قرار دیا گیا تھا۔ یہ کامیابی بینک کی جانب سے اپنے پلیٹ فارمز کو مزید مضبوط بنانے، صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور ملک بھر میں شریعہ کے اُصولوں کے مطابق مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے کے لیے کی جانے والی مسلسل پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔

بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا کہ ہماری ڈیجیٹل تبدیلی مکمل طور پر اپنے صارفین سے کیے گئے اُس وعدے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے کہ اسلامی بینکاری کو زیادہ سے زیادہ آسان اور قابلِ رسائی بنایا جائے۔ ہم اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مالیاتی شمولیت کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ سمجھتے ہیں تاکہ عالمی معیار کی شریعہ کے اُصولوں کے مطابق بینکاری خدمات ہر فرد کی دسترس میں ہوں۔

بینک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران ایچ شیخ نے کہا کہ  ملک میں اسلامی بینکاری کے علمبردار ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری صرف کاروباری ترقی تک محدود نہیں، بلکہ یہ یقینی بنانا بھی ہے کہ ہماری خدمات ہر فرد تک پہنچیں۔ ڈیجیٹل نظام حقیقی مالیاتی شمولیت کی کنجی ہے، اور ہم اس شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ عام لوگوں کے لیے اسلامی بینکاری کو اپنانا مزید آسان بنایا جا سکے۔

بینک اسلامی روایتی اقدار کو جدید مالیاتی حل کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے پاکستان کے اسلامی بینکاری کے شعبے میں اپنی قیادت کا کردار برقرار رکھے ہوئے ہے اور خدمات، جدت اور سماجی اثرات کے میدان میں نئے معیارات قائم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026