Business Recorder - Markets

میزان بینک نے اقراء یونیورسٹی میں اسلامک فن ٹیک سینٹر آف ایکسیلینس قائم کردیا
پاکستان کے معروف اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے اقراء یونیورسٹی کے اشتراک سے آئی یو سینٹر آف ایکسیلینس اِن اسلامک فن ٹیک  قائم کیا ہے۔ اس سینٹر کا افتتاح اقراء یونیورسٹی کے ای ڈی سی ڈیفنس کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ تھے۔

یہ مرکز اسلامی مالیات اور مالیاتی ٹیکنالوجی کے امتزاج پر تحقیق، جدت، صنعتی اشتراک اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد شریعہ سے ہم آہنگ مالیاتی جدت کو فروغ دے کر پاکستان میں اسلامی مالیات اور فن ٹیک کے بڑھتے ہوئے ایکو سسٹم کو مضبوط بنانا اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر اسٹیٹ بینک  کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ نے اقراء یونیورسٹی اور میزان بینک کے اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک اسلامی مالیات کے فروغ، ذمہ دارانہ جدت اور مالیاتی شمولیت کو وسعت دینے والے ایسے اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر اقراء یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نصر اکرام نے کہا کہ یہ سینٹر علم، تحقیق، جدت اور صنعت سے مؤثر روابط کے فروغ کے لیے یونیورسٹی کے عزم کااظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزان بینک کے ساتھ یہ اشتراک پاکستان میں اسلامک فن ٹیک کے مستقبل کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی یو سینٹر آف ایکسیلینس اِن اسلامک فن ٹیک کا قیام یونیورسٹی کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط قائم کیے جائیں، تحقیق پر مبنی سلوشنز کو فروغ دیا جائے اور طلبہ و پروفیشنلز کو عالمی مالیاتی شعبے کی بدلتی ضروریات کے مطابق تیار کیا جائے۔

میزان بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سیدعامر علی نے اپنے کلیدی خطاب میں مرکز کے قیام کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شریعہ سے ہم آہنگ جدت، مہارتوں کے فروغ اور مالیاتی شمولیت کو تقویت دے گا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی اور پائیدار اقتصادی نمو کے لیے مضبوط اسلامک فن ٹیک ایکو سسٹم کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آئی یو سی ای آئی ایف کے اعزازی ڈائریکٹر محمد فرحان الحق عثمانی نے مرکز کے مقاصد، حکمت عملی اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا، جبکہ ایک تعارفی ویڈیو کے ذریعے تحقیق، تربیت، صنعتی روابط اور جدت کے شعبوں میں مرکز کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کی میزبانی اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصر اکرام اور آئی یو سی ای آئی ایف کے اعزازی ڈائریکٹر محمد فرحان الحق عثمانی نے کی۔

اس موقع پر بحرین کے جنرل کونسل فار اسلامک بینکس اینڈ فنانشل انسٹی ٹیوشنز ، برطانیہ کی اسلامک فنانس ایڈوائزری اینڈ ایشورنس سروسز اور ملائیشیا کی انسیف یونیورسٹی سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ معروف بینکوں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز، میزان بینک کی اعلیٰ قیادت، جن میں ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی اور شیخ عصام محمد اسحاق (ممبران شریعہ بورڈ)، اسٹیٹ بینک کے حکام، ماہرین تعلیم، اساتذہ، طلبہ اور بینکاری و فن ٹیک شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں مرحوم حنید لاکھانی کی صاحبزادی ایمان حنید لاکھانی نے بھی خصوصی شرکت کی اور میزان بینک کی ٹیم اور دیگر معزز مہمانوں سے ملاقات کی۔ ان کی شرکت اقراء یونیورسٹی کے اسلامک فن ٹیک سینٹر آف ایکسیلینس کے ذریعے جدت، تحقیق اور صنعت و جامعہ کے اشتراک کے فروغ کے عزم کی عکاسی ہے۔

اس موقع پر بین الاقوامی تعلیمی اداروں، بینکاری اور فن ٹیک صنعت کے ماہرین پر مشتمل ایک پینل مباحثہ بھی منعقد ہوا، جس میں پاکستان میں اسلامک فن ٹیک کے فروغ کے مواقع اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مباحثے میں ضابطہ سازی، مالیاتی شمولیت، افرادی صلاحیت کی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔

میزان بینک اور اقراء یونیورسٹی کو توقع ہے کہ آئی یو سینٹر آف ایکسیلینس اِن اسلامک فن ٹیک تحقیق، صنعتی اشتراک، جدت اور استعداد کار کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا اور پاکستان میں اسلامی مالیات اور فن ٹیک کے شعبے کی طویل المدتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026