Business Recorder - Pakistan

تھر بلاک ٹو: سندھ اینگرو کول مائننگ فیز تھری کی توسیع کے لیے تیار
سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) تھر بلاک ٹو کے فیز تھری کی توسیع کے لیے تیاری کررہی ہے جس سے درآمدی ایندھن پر پاکستان کا انحصار کم کرنے میں اس منصوبے کے کردار کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ نے جمعرات کو تھر بلاک  ٹو میں کامیاب کمرشل آپریشنز کے 7 سال مکمل کیے ہیں۔

حکومت پاکستان، حکومتِ سندھ اور مقامی و بین الاقوامی شراکت داروں کے اشتراک سے قائم کیے گئے اس مربوط مائن ماؤتھ منصوبے نے 10 جولائی 2019 کو اپنی کمرشل آپریشنز ڈیٹ (سی او ڈی) حاصل کی۔

اس کے بعد سے تھر بلاک ٹو کان کی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 76 لاکھ ٹن سالانہ ہو چکی ہے جب کہ اس منصوبے نے 3 کروڑ 80 لاکھ ٹن سے زائد مقامی کوئلہ فراہم کیا جس کی بدولت ای پی ٹی ایل اپنے قیام سے اب تک 27,000 گیگا واٹ آور  سے زائد بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوئی ہے۔

ایس ای سی ایم سی  کے سی ای او عامر اقبال نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ہمارا مقصد پاکستان کی توانائی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے جس کیلئے ہم سستی بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تھر کے عوام کے لیے دیرپا مواقع بھی پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیز تھری توسیع کی تیاری کے دوران تھرپارکر میں جامع اور شراکتی ترقی کے لیے ہمارا عزم پہلے کی طرح مضبوط ہے، انہوں نے تھر کوئلے کو قومی اثاثہ قرار دیا۔

ای پی ٹی ایل اور اینگرو انرجی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اطہر ابرار خواجہ نے کہا کہ تھر کوئلے پر کام کرنے والے پاکستان کے پہلے نجی بجلی پیدا کرنے والے ادارے کی حیثیت سے ای پی ٹی ایل نے مسلسل سستی بجلی فراہم کی ہے اور قومی میرٹ آرڈر میں نمایاں بجلی گھروں میں شامل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قابل اعتماد، مقامی بجلی کی پیداوار کے ذریعے پاکستان کی توانائی کی سیکیورٹی میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے اور ہم ملک کی طویل مدتی توانائی کی ترجیحات کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔