Business Recorder - Sports

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا پہلا میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا اگلا افتتاحی میچ رواں سال دسمبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔

12 دسمبر کو چنئی میں میلبرن رینیگیڈز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ کسی بھی غیر ملکی فرینچائز لیگ کا بھارت میں پہلا میچ ہوگا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے دورہ آسٹریلیا کے آخری دن اس اقدام کو کھیل، تجارت اور سیاحت کے لیے اہم قرار دیا۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بی بی ایل میں نجی سرمایہ کاری پر بحث جاری ہے۔ ناقدین کو خدشہ ہے کہ اس سے لیگ کا کنٹرول آئی پی ایل مالکان کے ہاتھ میں چلا جائے گا، جو پہلے ہی انگلینڈ، امریکہ اور یو اے ای سمیت کئی ممالک میں فرینچائزز خرید چکے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے بی بی ایل میں نجی سرمایہ کاری لانا چاہتا ہے۔ بورڈ کو امید ہے کہ بھارت میں ہونے والا یہ افتتاحی میچ آسٹریلوی ڈومیسٹک اسپورٹس کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن جائے گا۔