Business Recorder - Markets

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 06 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ  کو مقامی کرنسی  278  روپے 07 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر زیادہ تر بڑی بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم رہا۔ڈالر کی قیمت 162.41 ین ریکارڈ کی گئی، جو یکم جولائی کے بعد اس کی مضبوط ترین سطح کے قریب ہے۔ دوسری جانب یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ بالترتیب 1.1426 ڈالر اور 1.3392 ڈالر پر ٹریڈ کرتے رہے۔نیوزی لینڈ ڈالر گزشتہ روز شرحِ سود میں اضافے اور وہاں کے مرکزی بینک کے سخت مانیٹری پالیسی کے مؤقف کے باعث مسلسل مانگ میں رہا، جس کی وجہ سے اس کی قدر 0.5 فیصد بڑھ کر 0.5725 ڈالر ہو گئی۔ آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں بھی 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 0.6936 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دنیا کی چھ بڑی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قوت کی پیمائش کرنے والا  ڈالر انڈیکس معمولی تبدیلی کے ساتھ 100.96 پر مستحکم رہا۔

مزید برآں ایران پر امریکہ کے نئے حملوں کے بعد جمعرات کو خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔عالمی وقت کے مطابق صبح 03:52 بجے تک برینٹ کروڈ کے سودے 86 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 78.88 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 85 سینٹ یا 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 74.37 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہے تھے۔

واضح رہے کہ بدھ کو امریکی فوج کی جانب سے ایران پر نئے حملے شروع کیے جانے کے بعد دونوں عالمی بینچ مارکس  کی قیمتوں میں باقاعدہ کاروباری وقت ختم ہونے کے بعد کے سودوں میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔