Business Recorder - World

بدھ کی رات ایران پر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے ساتھ ابتدائی جنگ بندی کا معاہدہ  ختم ہو چکا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا واشنگٹن ایران کے ساتھ باقاعدہ جنگ کی طرف لوٹ رہا ہے یا نہیں۔

انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایرانی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ طے پانے والے معاہدوں پر قائم نہیں رہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ گزشتہ روز امریکی افواج کے حملوں کے بعد، ریاست ہائے متحدہ امریکہ بدھ کی رات ممکنہ طور پر مزید حملے کرے گا۔

ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں ایک چھوٹی سی وارننگ دے رہا ہوں کہ ہم آج رات ان پر کاری ضرب لگائیں گے۔

اس سے قبل انقرہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ابتدائی جنگ بندی کے طور پر کام کرنے والی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) اب ”ختم“ ہو چکی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے نیٹو رہنماؤں کو بتایا ہے کہ وہ امریکہ کو اتحاد میں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ واشنگٹن مکمل جنگ کی طرف لوٹے گا اور نہ ہی یہ وضاحت کی کہ آیا ابتدائی جنگ بندی کو مستقل معاہدے میں بدلنے کے لیے مزید مذاکرات ہوں گے یا نہیں۔

انہوں نے اپنے جنگی ہدف کو دہرایا کہ تہران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، لیکن ساتھ ہی یہ اشارہ بھی دیا کہ اس مقصد کو کسی معاہدے کے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے معاہدے کے تحت وہ کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا پائیں گے، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ہمارا کوئی معاہدہ ہوگا بھی یا نہیں۔ ہم معاہدے کے بغیر بھی یہ کام کر سکتے ہیں، کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ یہ زیادہ آسان ہے، کیونکہ یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور دھوکہ دیتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ یوکرین کی جنگ حل ہو جائے گی۔

دشمنی کی اس تازہ لہر، جس نے تیل کی قیمتوں کو تیزی سے اوپر دھکیل دیا ہے، کے بعد ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کی جانب سے یہ اقدام امریکی افواج کی اس کارروائی کے جواب میں سامنے آیا جو آبنائے ہرمز میں ٹینکرز پر ہونے والے حملوں کے بعد ایرانی اہداف پر کی گئی تھی۔

حالیہ کشیدگی نے آبنائے ہرمز کے ارد گرد سلامتی اور سیکیورٹی کے خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے اور جہاز رانی کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ کم از کم چار تیل اور گیس کے ٹینکرز اس اہم سپلائی روٹ سے گزرنے کے بجائے واپس مڑ گئے ہیں۔