Business Recorder - Business & Finance

ایس جی پاور لمیٹڈ کا ہیلتھ کیئر مارکیٹ میں قدم، میڈیکل ڈیوائسز کا کاروبار شروع کردیا
پاکستانی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی ) ایس جی پاور لمیٹڈ  نے جاپانی ہیلتھ کیئر کمپنی نیپرو کارپوریشن  کے ساتھ ایک ڈسٹری بیوشن معاہدے پر دستخط کرکے پاکستان کی میڈیکل ڈیوائسز (طبی آلات) کی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے۔ یہ معاہدہ کمپنی کے اسپتالوں میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی تقسیم اور ملک کے بڑھتے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں اس کی اسٹریٹجک توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔

کمپنی نے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج  کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ جاپان کے شہر اوساکا میں قائم نیپرو کارپوریشن عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال اور طبی ٹیکنالوجی شعبے کی نمایاں کمپنی ہے جس کی تاریخ 7 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔

یہ کمپنی طبی آلات، ادویات اور فارماسیوٹیکل پیکیجنگ سلوشنز کی وسیع رینج کی تیاری، مینوفیکچرنگ اور سپلائی میں مصروفِ عمل ہے۔

نیپرو کی بین الاقوامی موجودگی انتہائی وسیع ہے جو اپنے عالمی مینوفیکچرنگ، تحقیق اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعے 150 سے زائد ممالک میں ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں کی خدمت کررہی ہے۔ کمپنی اسپتال کی مصنوعات، انفیوژن تھراپی، ویسکولر اور دیگر مصنوعات میں اپنی مہارت کیلئے عالمی سطح پر تسلیم کی جاتی ہے۔

نوٹس میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ لیبلنک انٹرپرائزز پاکستان میں نیپرو کی اسپتال کی مصنوعات کی واحد ڈسٹری بیوٹر ہے اور 15 سال سے زائد عرصے سے ملک میں نیپرو برانڈ کی نمائندگی کررہی ہے۔

ایس جی لمیٹڈ  نے کہا کہ یہ معاہدہ ہیلتھ کیئر سیکٹر میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کی کمپنی کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے اور یہ ایک مستحکم اور تجربہ کار ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں نیپرو  کی اسپتال مصنوعات کی تقسیم کے لیے ایک فریم ورک قائم کرتا ہے۔

معاہدے کے ذریعے کمپنی پاکستان کے طبی آلات کے شعبے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے اور مستقبل کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے کی توقع رکھتی ہے۔

گزشتہ ماہ ایس جی پاور لمیٹڈ  نے باضابطہ طور پر پاور جنریشن سے ہیلتھ کیئر کی جانب اپنی منتقلی مکمل کرلی ہے۔