Business Recorder - Pakistan

وفاقی کابینہ کا اجلاس، امن و امان اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ
وفاقی کابینہ نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار سالہ حج پالیسی اور پلان 2027-2030 کی منظوری دے دی، جس کا مقصد حج انتظامات میں طویل المدتی منصوبہ بندی، بہتر انتظامی نظام اور عازمین کو جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال حج کے کامیاب انتظامات کو بھی سراہا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی کے برعکس اب ہر سال نئی حج پالیسی بنانے کے بجائے چار سالہ فریم ورک کے تحت حج انتظامات کیے جائیں گے، جس سے انتظامی امور میں تسلسل اور مؤثر منصوبہ بندی ممکن ہوگی۔

پالیسی کے تحت جامع اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) اور ریگولیٹری نظام وضع کیا جائے گا، جبکہ سعودی عرب کے قوانین میں تبدیلی کی صورت میں پالیسی میں ضروری ترامیم بھی کی جا سکیں گی۔

نئی پالیسی کا ایک اہم پہلو مستقل رجسٹریشن نظام کا آغاز ہے۔ اب شہریوں کو ہر سال دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق 2030 تک کسی بھی سال کے لیے ایک مرتبہ رجسٹر ہو سکیں گے، جس کے بعد ترجیحی بنیادوں پر انتظار کی فہرست مرتب کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق حج بچت اسکیم بھی متعارف کرائی جائے گی تاکہ خواہشمند افراد مرحلہ وار رقم جمع کر کے حج کے اخراجات پورے کر سکیں۔ اس کے علاوہ پورے حج نظام کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے، جس میں ڈیجیٹل ادائیگیاں، آن لائن شکایات کے ازالے کا نظام اور نگرانی کا جدید نظام شامل ہوگا تاکہ شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی میں بہتری آئے۔

پالیسی میں سرکاری اور نجی حج اسکیموں کے کوٹے، مختصر اور طویل دورانیے کے حج پیکجز، عازمین کی تربیت، تکافل سہولت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ حج معاونین کی تقرری مکمل طور پر میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے، جبکہ سرکاری اور نجی حج انتظامات کی تھرڈ پارٹی جانچ بھی لازمی ہوگی۔

اجلاس میں اسلام آباد کے آئسولیشن اسپتال اور انفیکشس ٹریٹمنٹ سینٹر اور ریجنل بلڈ سینٹر کی خدمات آؤٹ سورس کرنے کی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی تاکہ صحت کی سہولتوں کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔

کابینہ نے 19 مئی 2026 کو ہونے والے اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے قانونی معاملات  کے زیرِ غور فیصلوں اور 2 جولائی 2026 کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کابینہ کو بتایا کہ پاکستان ریلوے کی آمدن مالی سال 2025-26 میں 24.19 فیصد اضافے کے ساتھ 95 ارب روپے سے بڑھ کر 115 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے حالیہ دورے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں نے پاکستان میں توانائی، معدنیات، انفراسٹرکچر اور نجکاری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026