Business Recorder - Markets

امریکا کا ایرانی تیل کی فروخت کا لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان
امریکہ نے ایران کو تیل فروخت کرنے کی اجازت دینے والا جنرل لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے منگل کو کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی سرگرمیاں مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور ٹینکروں پر حملوں کے بعد تہران کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی بحریہ سے وابستہ ادارے یو کے ایم ٹی او  کے مطابق حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف تین آئل ٹینکروں کو نامعلوم گولہ بارود یا پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی جبکہ ایران کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باوجود ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات نیک نیتی کے ساتھ جاری ہیں۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق ٹینکروں پر حملوں اور اس کے جواب میں امریکی اقدامات سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان قائم نازک سفارتی مفاہمت متاثر ہو سکتی ہے، جس سے وسیع تر معاہدے کے لیے جاری مذاکرات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

دونوں ممالک ایک ایسے ممکنہ معاہدے پر کام کر رہے تھے جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر بعض پابندیاں اور اس کے بدلے ایران پر عائد کچھ اقتصادی پابندیوں، خصوصاً تیل کی برآمدات سے متعلق پابندیوں میں نرمی شامل تھی۔

آبنائے ہرمز جو ایران اور عمان کے درمیان واقع ایک اہم بحری گزرگاہ ہے، دنیا کی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔ عالمی سطح پر استعمال ہونے والے تقریباً 20 فیصد خام تیل اور بڑی مقدار میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل روزانہ اسی راستے سے ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر اس گزرگاہ میں طویل عرصے تک خلل پیدا ہوا تو عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے صارفین اور حکومتوں پر ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ایران کے لیے تیل کی برآمدات زرمبادلہ کا اہم ترین ذریعہ ہیں، جو حکومتی اخراجات اور امریکی پابندیوں سے متاثر معیشت کو سہارا دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ پابندیوں کے باوجود ایران نے حالیہ برسوں میں، خصوصاً چین کو، تیل کی برآمدات میں اضافہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ ان برآمدات کو دوبارہ محدود کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس سے ایران کی مالی پوزیشن، داخلی ترقیاتی پروگراموں اور علاقائی سرگرمیوں کے لیے وسائل پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔