Business Recorder - World

گرین لینڈ پر ڈنمارک کے بجائے امریکہ کا کنٹرول ہونا چاہیے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لینڈ پر ڈنمارک کے بجائے امریکہ کا کنٹرول ہونا چاہیے۔

ڈنمارک کے اس نیم خود مختار علاقے پر امریکی دعوے نے واشنگٹن، کوپن ہیگن اور یورپی ممالک کے درمیان شدید سفارتی تناؤ پیدا کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس تنازع نے نیٹو کے ساتھ ان کے تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا ڈنمارک گرین لینڈ کی مدد پر کوئی رقم خرچ نہیں کرتا، جبکہ یہ خطہ امریکہ کے لیے  اسٹریٹجک طور پر انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ روسی اور چینی بحری جہازوں کے نرغے میں ہے، جسے ہم برداشت نہیں کر سکتے۔ امریکی صدر نے شکوہ کیا کہ ڈنمارک اس معاملے پر تعاون نہیں کر رہا، باوجود اس کے کہ امریکہ روس کے خلاف ان کے دفاع پر بھاری رقم خرچ کرتا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے مطابق اس موضوع پر ڈنمارک اور گرین لینڈ سے ماہانہ بنیادوں پر بات چیت جاری ہے۔