Business Recorder - Pakistan

صدر اور وزیراعظم کا پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر اظہارِ افسوس
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

پیر کو اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور شہید افسر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اتوار کو اسلام آباد میں مارگلہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں شاہین چوک کے قریب ایئر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے بالمقابل پاک ایئر فورس کے گروپ کیپٹن کو اس وقت گولی مار کر شہید کردیا گیا جب انہوں نے ایک خاتون کو اغوا کرنے کی مبینہ کوشش کے دوران مداخلت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ خاتون کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے۔

صدرِ مملکت نے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر اس طرح کی واردات باعث تشویش ہے، ایسے واقعات کے مکمل سدباب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کی جان اور عزت کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بے مثال جرأت ، بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

پولیس کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم وہاں سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے ایک موٹرسائیکل سوار کو خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زبردستی کرتے دیکھا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنی گاڑی روکی اور خاتون کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

واقعے کے دوران خاتون بھاگ کر گروپ کیپٹن عاصم کی گاڑی کے دوسری جانب آ گئی۔ اسی اثنا میں موٹرسائیکل سوار جس کی شناخت سعد کے نام سے ہوئی ہے نے مبینہ طور پر گروپ کیپٹن عاصم سے تلخ کلامی کی اور اچانک فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گروپ کیپٹن عاصم شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ملزم فائرنگ کے فوراً بعد فرار ہو گیا  لیکن بعد ازاں پولیس کے چھاپے کے دوران اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس نے نمرہ نامی خاتون کو پوچھ گچھ کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ بندوق بردار اور اس کے ساتھی ایک گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

بعدازاں پولیس نے سعد نامی مبینہ حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔