Business Recorder - Markets

ایچ بی ایل سال 2027 کے لیے ایس سی او آئی بی سی کا چیئر نامزد
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے انٹر بینک کنسورشیم (آئی بی سی) کا سالانہ کونسل اجلاس 2 جولائی 2026 کو بشکیک، کرغزستان میں منعقد ہوا۔ ایچ بی ایل کو آئندہ ایک سال یعنی 2026-2027 کے لیے ایس سی او آئی بی سی کی کونسل کا چیئر نامزد کیا گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) دنیا کا سب سے بڑا علاقائی ادارہ ہے جو پاکستان، چین، روس، قازقستان اور کرغزستان سمیت دس رکن ممالک کو سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متحد کرتا ہے۔ عالمی آبادی کے 42 فیصد حصے پر محیط ایس سی او علاقائی تعاون کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایس سی او آئی بی سی  رکن ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون کے لیے ممتاز بینکوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایچ بی ایل نے 2014 میں بطور پارٹنر بینک ایس سی او آئی بی سی  میں شمولیت اختیار کی اور 2018 میں اس کا ممبر بینک بن گیا۔ اس سال کا اجلاس خاص طور پر اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سربراہانِ مملکت کی کونسل) کی چیئرمین شپ سنبھالنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایس سی او انٹر بینک کنسورشیم  نے یہ ثابت کیا ہے کہ علاقائی تعاون کس طرح جامع ترقی اور اقتصادی روابط کو مستحکم کر سکتا ہے۔ آئندہ سال 27-2026 کے لیے ایس سی او انٹر بینک کنسورشیم کی کونسل کی چیئر کے طور پر نامزد ہونا ایچ بی ایل کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026