Business Recorder - Business & Finance

یونائیٹڈ بزنس گروپ کی رینجرز ہیڈ کوارٹر پر حملے کی شدید مذمت
یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر طفیل نے گلستانِ جوہر کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ایک بزدلانہ اور ناکام کوشش قرار دیا ہے۔

مرکزی ترجمان یو بی جی گلزارفیروز کے مطابق صدر یو بی جی زبیر طفیل نے کہا کہ وطن کے محافظوں کو نشانہ بنانے والے عناصر درحقیقت پاکستان کے امن، سلامتی اور قومی یکجہتی کے دشمن ہیں، تاہم ایسی دہشت گرد کارروائیاں نہ تو قوم کے حوصلے پست کر سکتی ہیں اور نہ ہی سیکیورٹی اداروں کے عزم کو متزلزل کر سکتی ہیں۔

انہوں نے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاکستان رینجرز کے جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے مادرِ وطن کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے لازوال قربانی کی مثال قائم کی ہے۔

زبیر طفیل نے حملے میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی دعائیں ان بہادر جوانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ وطن عزیز کی خدمت کے فرائض انجام دیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026