Business Recorder - Opinion

عملی زندگی میں ناپید: تعلقات نبھانے کی استعداد
یہ عنصر موجود بھی ہے اور گویا موجود نہیں بھی۔ اس کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے، اسے سمجھا بھی گیا ہے اور غلط بھی سمجھا گیا ہے۔ یہ سب دراصل اُس گمشدہ عنصر کی تلاش کی مختلف صورتیں ہیں۔ وہ عنصر جس کی کمی کا احساس تو سب کو ہے، مگر بہت سی تنظیمیں آج بھی اسے واضح طور پر متعین کرنے میں ناکام ہیں۔ اس پر گفتگو بھی ہوتی ہے، لیکن اسے کامیابی کے بنیادی عوامل میں وہ مقام نہیں مل سکا جس کا وہ مستحق ہے۔ یہ کئی دوسری صلاحیتوں اور اوصاف میں شامل تو ہے، مگر اپنی الگ اور مستقل حیثیت میں اسے شاذ ہی اہمیت دی جاتی ہے۔ ہم اکثر کہتے ہیں کہ ایک رہنما میں دوسروں کو متاثر اور حوصلہ دینے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ منتظمین کو اپنی ٹیموں میں جوش و جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔ ہم اس پر بھی بحث کرتے ہیں کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ دانش مندی سے تعلقات استوار رکھنا کس قدر اہم ہے۔ ہم یہ خواہش رکھتے ہیں کہ صارفین کا اعتماد اور وفاداری حاصل کی جائے۔ ان تمام معاملات میں ایک چیز مشترک ہے: مضبوط اور مثبت تعلقات قائم کرنے کی صلاحیت۔

اگر صارفین کے ساتھ تعلقات خراب ہو جائیں تو لاکھوں روپے کی اشتہاری مہم بھی بے اثر ثابت ہوتی ہے۔ اسی طرح، اگر کسی ملازم کے اپنے منیجر کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوں تو تنخواہ میں فراخ دلانہ اضافہ بھی اسے دل سے کام کرنے پر آمادہ نہیں کر سکتا۔

قیادت کسی عہدے کا نام نہیں، بلکہ تعلقات استوار کرنے کا ہنر ہے۔ رہنماؤں کے پاس کتنے ہی پرکشش عہدے کیوں نہ ہوں، اصل سوال یہ ہے کہ لوگ ان کی پیروی اس لیے کرتے ہیں کہ وہ مجبور ہیں یا اس لیے کہ وہ خوش دلی سے کرنا چاہتے ہیں۔ اگر جواب پہلا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس رہنما کی تعلقاتی استعداد (ریلیشنل کوشنٹ-آر کیو) کمزور ہے۔ یعنی اس میں وہ تعلقاتی ذہانت موجود نہیں جو لوگوں سے مؤثر تعلق قائم کرنے، انہیں سمجھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

درحقیقت یہی صلاحیت مؤثر قیادت، کامیاب نظم و نسق اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ تعلقاتی ذہانت سے مراد تعلقات کی نوعیت اور پیچیدگیوں کو سمجھنے، ان کی درست تعبیر کرنے اور انہیں دانش مندی سے اس انداز میں استوار رکھنے کی صلاحیت ہے کہ اعتماد، ہم آہنگی اور بامقصد تعاون فروغ پائے۔

تقریباً ہر تحقیق یہی بتاتی ہے کہ پیشہ ورانہ یا تکنیکی مہارتیں ملازمت حاصل کرنے میں ضرور مدد دیتی ہیں، لیکن جیسے جیسے آپ اعلیٰ ذمہ داریوں کی طرف بڑھتے ہیں، آپ کے کام کا تقریباً 80 فیصد حصہ لوگوں سے مؤثر رابطہ، ان کی سمجھ بوجھ، تعلقات استوار کرنے، اعتماد پیدا کرنے، اثرورسوخ قائم کرنے اور باہمی تعاون پر منحصر ہو جاتا ہے۔

بطور کوچ کام کرنے کے تجربے میں، میں نے دیکھا ہے کہ نہایت ذہین کوچز کی ایک بڑی کمزوری ان کا تعلقاتی استعداد (آرکیو) ہوتا ہے۔ وہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی اہمیت کو تو بخوبی سمجھتے ہیں، مگر انسانی ذہانت اور انسانی تعلقات کی اہمیت کو سمجھنے میں اکثر نوآموز ثابت ہوتے ہیں۔ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ بہت سے افراد میں موجود قیادت کی غیر معمولی صلاحیت صرف اس لیے ضائع ہو جاتی ہے کہ وہ تعلقاتی استعداد (آرکیو) کے کردار اور اہمیت کا ادراک نہیں کر پاتے۔

تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ صلاحیت سیکھی بھی جا سکتی ہے اور نکھاری بھی جا سکتی ہے، بشرطیکہ کیئر(سی آے آر ای) ماڈل پر توجہ دی جائے، جس کے چار بنیادی ستون ہیں: اعتبار (کریڈیبلٹی)، آگاہی (آویئرنیس)، باہمی ہم آہنگی (راپورٹ) اور بااختیار بنانا (ایمپاورمنٹ)۔

آر کیو نمبر 1: اعتبار — شخصیت کی ساکھ

تعلقاتی ذہانت کی بنیاد کسی فرد کی اعتبار اور ساکھ پر استوار ہوتی ہے۔ ہر تعلق کا سب سے اہم ستون اعتماد ہے۔ کسی بھی ادارے کی بقا اور ترقی کے لیے اعتماد وہ بیج ہے جسے سب سے پہلے بونا ضروری ہوتا ہے۔ جن اداروں میں اعتماد کی فضا مضبوط ہو، وہ کم اعتماد والی تنظیموں کے مقابلے میں 250 فیصد تک بہتر نتائج حاصل کرتے ہیں۔

اسی طرح، کسی بھی فرد، خواہ وہ منیجر ہو یا رہنما، کی اصل پہچان اس کی اعتبار اور ساکھ ہوتی ہے۔ اگر لوگ کسی پر اعتماد کرتے ہوں تو وہ اس سے تعلق استوار کرتے ہیں، اس کا احترام کرتے ہیں، اس پر بھروسا کرتے ہیں اور اس پر انحصار بھی کرتے ہیں۔

کیئر(سی اے آر ای) ماڈل کا پہلا جزو یہی ہے کہ کسی شخص کے اعتبار کا جائزہ لیا جائے۔ اعتبار دو بنیادی عناصر پر قائم ہوتا ہے: دیانت داری (انٹیگریٹی) اور اہلیت (کیپبلٹی)۔

کیا لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ شخص جو کہتا ہے، اس پر خود بھی عمل کرتا ہے؟ کیا وہ اسے سچا اور راست گو انسان تصور کرتے ہیں؟ کیا اس کی قابلیت، مہارت اور علم کا احترام کرتے ہیں؟ یہ تمام عوامل مل کر کسی شخص کو قابلِ اعتماد اور بھروسا کرنے کے لائق بناتے ہیں۔

جس شخص میں اعتبار کی کمی ہو، وہ اپنی شاندار گفتگو اور مؤثر اندازِ بیان سے وقتی طور پر لوگوں کو ضرور متاثر کر سکتا ہے، مگر اس کے تعلقات دیرپا ثابت نہیں ہوتے۔ جب لوگوں پر اس کے متذبذب یا متضاد طرزِ عمل کی حقیقت آشکار ہوتی ہے تو وہ اس سے دور رہنے لگتے ہیں اور اس پر شک کرنے لگتے ہیں۔شک تعلقات کا سرطان ہے۔

آرکیو نمبر 2: آگاہی — تعلق کی بنیاد

آگاہی، تعلقات کو سمجھنے اور مضبوط بنانے کی بنیادی شرط ہے۔ کسی بھی صورتِ حال کو اس کی مکمل تصویر کے ساتھ سمجھنے کے لیے آگاہی ناگزیر ہوتی ہے۔ انسان کو کسی دوسرے شخص کی طرف سب سے زیادہ اس احساس سے کشش ہوتی ہے کہ اسے سمجھا جا رہا ہے۔ جہاں لوگوں کو یہ احساس ملتا ہے کہ انہیں سمجھا گیا ہے، وہاں انہیں اپنائیت کا احساس بھی ہوتا ہے۔ یہی احساسِ فہم و وابستگی مضبوط اور پائیدار تعلقات کی بنیاد بنتا ہے۔ آگاہی میں خود شناسی، خود احتسابی اور اپنے رویے کی اصلاح کا مسلسل عمل شامل ہے۔ ضروری ہے کہ انسان خود کو پہچانے اور یہ تسلیم کرے کہ بعض مواقع پر وہ اپنے جذبات پر قابو کھو دیتا ہے۔ دوسروں سے رائے لینے کا حوصلہ اور ان محرکات کو پہچاننے کی صلاحیت، جو جذباتی ردِعمل کو بھڑکاتے ہیں، تعمیری خود آگاہی کی بنیادی علامتیں ہیں۔ اسی طرح یہ بھی اہم ہے کہ آپ اپنے اردگرد کے ماحول اور سماجی حالات سے کس حد تک باخبر ہیں۔ آپ کسی صورتِ حال کے تناظر کو کس انداز میں سمجھتے ہیں، اور یہ فہم آپ کے تعلقات کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟ اس ضمن میں دو صلاحیتیں نہایت اہم ہیں: پہلی، خود کو دوسرے شخص کی جگہ رکھ کر اس کے حالات اور احساسات کو سمجھنے کی صلاحیت (ہمدردانہ فہم)؛ اور دوسری، فوری فیصلہ صادر کرنے کے بجائے اس کے رویے کے پس منظر میں موجود خیالات اور جذبات کو سمجھنے کی کوشش کرنا۔ اسی درجے کی آگاہی انسان میں دوسروں کے لیے کشادگی، قبولیت اور تعلق کا احساس پیدا کرتی ہے، جو ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں طرح کے تعلقات کو مضبوط اور مؤثر بناتی ہے۔

آرکیو نمبر 3: راپورٹ — مؤثر رابطہ اور مضبوط تعلق

راپورٹ سے مراد وہ باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور اپنائیت ہے جو لوگوں کے درمیان رابطے، ابلاغ اور تعلق کو آسان اور مؤثر بنا دیتی ہے۔ راپورٹ کا مطلب یہ ہے کہ آپ سامنے والے شخص میں حقیقی دلچسپی لیں، خواہ وہ آپ کی ٹیم کا رکن ہو یا کوئی ساتھی۔ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑے اقدامات سے زیادہ وہ چھوٹی چھوٹی باتیں اہم ہوتی ہیں جو آپ کی حقیقی دلچسپی کا اظہار کرتی ہیں۔ مثلاً لوگوں کے نام اور چہرے یاد رکھنا فوری طور پر قربت اور تعلق کا احساس پیدا کرتا ہے۔ اسی طرح مثبت تجسس بھی تعلقات مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایسے سوالات کریں جو سامنے والے کو گفتگو میں شریک کریں، مثلاً: ”میں نے لنکڈ اِن پر آپ کی پوسٹ پڑھی، آپ کا تجزیہ بہت فکرانگیز تھا۔ اس موضوع پر آپ کی مزید کیا رائے ہے؟“ اس طرح کے سوالات لوگوں کو کھل کر بات کرنے اور تعلق کو مزید مضبوط بنانے پر آمادہ کرتے ہیں۔ البتہ صرف الفاظ ہی کافی نہیں ہوتے، آپ کی جسمانی زبان (جسمانی حرکات و سکنات/ باڈی لینگویج) بھی انہی کی ترجمانی کرے۔ گفتگو کے دوران پوری توجہ سامنے والے پر مرکوز رکھیں، بار بار موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں، نظریں ادھر اُدھر نہ دوڑائیں، اور اپنے اندازِ گفتگو سے یہ احساس دلائیں کہ آپ واقعی اس کی بات کو سمجھ رہے ہیں۔ یہ چھوٹی مگر مؤثر عادتیں باہمی احترام، اعتماد اور مضبوط تعلقات کی ایسی بنیاد رکھتی ہیں جو دیرپا اور نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہیں۔

آرکیو نمبر 4: بااختیار بنائیں، تاکہ دوسروں کو ترغیب ملے

دوسروں کو بااختیار بنانا (ایمپاورمنٹ) مضبوط تعلقات استوار کرنے کا ایک یقینی ذریعہ ہے۔ ٹیم کے ارکان کو ذمہ داریاں سونپنا، انہیں فیصلے کرنے کا اختیار دینا اور ان پر اعتماد کا اظہار کرنا اس بات کا واضح پیغام ہوتا ہے کہ آپ ان کی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ بااختیار بنانے کا مطلب اپنے اختیارات میں دوسروں کو بھی شریک کرنا اور ضرورت سے زیادہ کنٹرول چھوڑنا ہے۔ اس طرزِ عمل سے لوگوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے اور انہیں ایک ایسا ماحول میسر آتا ہے جہاں وہ خود کو ذہنی طور پر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ فطری طور پر لوگ انہی افراد سے تعلق استوار کرنا پسند کرتے ہیں جو انہیں تحفظ، اعتماد اور حوصلہ فراہم کریں۔ دوسروں کو بااختیار بنانا ان کے حوصلے بلند کرتا ہے، ان کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتا ہے اور انہیں بہتر کارکردگی دکھانے پر آمادہ کرتا ہے۔ اس کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ مشکل حالات میں ٹیم کے ارکان کی رہنمائی کی جائے، ان کی تربیت کی جائے اور انہیں مسائل سے نکلنے میں مدد دی جائے۔ جب رہنما ایسے ساتھیوں کا ہاتھ تھامتے ہیں جو کسی مشکل میں پھنس گئے ہوں تو ان کے دل میں اپنے قائد کے لیے قدر، اعتماد اور وفاداری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ بااختیار بنانے کا مطلب لوگوں کی کاوشوں کا برملا اعتراف اور انہیں عوامی سطح پر سراہنا بھی ہے۔ جب آپ لوگوں کو محض اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی صلاحیتیں محدود کر دیتے ہیں، لیکن جب آپ انہیں بااختیار بناتے ہیں تو ان کی شخصیت اور صلاحیت، دونوں کو نکھارتے ہیں۔ یہی طرزِ عمل دوسروں کے لیے تحریک کا باعث بنتا ہے، آپ کا اثرورسوخ بڑھاتا ہے اور باہمی اعتماد پر مبنی مضبوط شراکت داری کی بنیاد رکھتا ہے۔

مجھے آج بھی تعلقاتی استعداد کا پہلا سبق یاد ہے۔ ایک روز دفتر سے واپسی پر میری اور میری ایک ساتھی کی ایک ہی گاڑی میں گھر جانے کی منصوبہ بندی تھی۔ ہم دونوں دیر بھی کر چکی تھیں اور تھکی ہوئی بھی تھیں۔ جیسے ہی ہم دفتر سے نکلنے لگیں، میں نے دیکھا کہ ان کے فون کی گھنٹی بجی اور وہ رک گئیں۔ میں نے سوچا کہ وہ چلتے چلتے بات کر لیں گی، مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ میں نے بے صبری سے انہیں اشارہ کیا کہ جلدی آئیں، کیونکہ ہمیں پہلے ہی دیر ہو رہی تھی۔ لیکن انہوں نے سکون سے میرے اشارے کو نظر انداز کیا اور پوری توجہ کے ساتھ فون پر بات کرتی رہیں۔ میں دیکھ رہی تھی کہ ان کے چہرے پر تشویش کے آثار تھے اور وہ دوسری طرف موجود شخص کی بات انتہائی انہماک سے سنے جا رہی تھیں۔ آخرکار میں اکتا کر گاڑی میں جا بیٹھی۔ تقریباً دس منٹ بعد وہ آئیں۔ میں غصے کا اظہار کرنے ہی والی تھی کہ وہ مسکرائیں اور بولیں: ”ہمیں بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔“ ہوا یہ کہ ہمارے ایک ایسے کلائنٹ کا فون آیا تھا جسے سنبھالنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ وہ غصے میں اپنی شکایات کیے جا رہا تھا۔ میری ساتھی نے فون پر بھی اسے پوری توجہ، خلوص اور بلاشرکتِ غیرے اپنا وقت دیا۔ یہی رویہ کارگر ثابت ہوا۔ اس ایک واقعے نے مجھے تعلقاتی ذہانت کا وہ سبق سکھایا جو شاید کوئی کتاب بھی نہ سکھا سکتی۔ حقیقت یہ ہے کہ تعلقاتی استعداد (آر کیو)، محض ذہنی صلاحیت (آئی کیو) سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ جیسا کہ تھیوڈور روزویلٹ نے کہا تھا: ”لوگ اس بات کی پروا نہیں کرتے کہ آپ کتنا جانتے ہیں، جب تک انہیں یہ یقین نہ ہو جائے کہ آپ ان کی کتنی پروا کرتے ہیں۔“

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026