Business Recorder - World

ٹرمپ نے 2025 میں کرپٹو کرنسی سے 1.2 ارب ڈالر آمدن حاصل کی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 کے دوران کرپٹو کرنسی سے متعلق سرگرمیوں سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر آمدن حاصل کی۔ یہ انکشاف منگل کو امریکی دفتر برائے  گورنمنٹ ایتھکس کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی گوشواروں میں کیا گیا۔

1978 کے قانون کے تحت امریکی صدر اور نائب صدر پر اپنی آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہے۔ 900 سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات کے مطابق ٹرمپ نے کرپٹو اسٹارٹ اپ ورلڈ لبرٹی فنانشل سے وابستگی کے باعث تقریباً 55 کروڑ ڈالر حاصل کیے۔ ٹرمپ خاندان نے ستمبر 2024 میں شروع ہونے والے اس پلیٹ فارم کو اپنا نام اور حمایت فراہم کی تھی۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی ڈبلیو ایل ایف آئی جاری کی، جس کی ابتدائی فروخت سے 55 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔ دستاویزات کے مطابق ٹرمپ اور ان کے تینوں بیٹوں نے ایک ثالثی کمپنی ڈی ٹی مارکس ڈیفائی کے ذریعے مزید 22.5 ارب  ڈبلیو ایل ایف آئی ٹوکن بھی حاصل کیے، جن کی موجودہ مالیت تقریباً 1.3 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

اسی طرح جنوری 2025 میں ٹرمپ کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل متعارف کرائی گئی ٹرمپ ڈالر کرپٹو کرنسی کے لائسنسنگ معاہدے کے تحت انہیں 63.5 کروڑ ڈالر رائلٹی کی مد میں بھی موصول ہوئے۔

فوربز کے مطابق کرپٹو شعبے میں سرگرمیوں کے باعث ٹرمپ کی ذاتی دولت 2024 سے 2026 کے درمیان 2.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

ٹرمپ کو بطور صدر کرپٹو کرنسی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اس شعبے کے حق میں ضوابط نرم کرنے کے اقدامات پر مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے کوائن بیس  سمیت مختلف کرپٹو کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے بھی لاکھوں ڈالر کمائے۔

اگرچہ ٹرمپ کے اثاثے اس وقت ان کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے زیر انتظام ایک ٹرسٹ میں رکھے گئے ہیں، تاہم ٹرسٹ کے قواعد کے مطابق اسے کسی بھی وقت ختم کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد ٹرمپ اپنی دوسری صدارتی مدت کے اختتام پر ان اثاثوں کا براہ راست کنٹرول دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔