Business Recorder - Markets

وزارتِ خزانہ: جون میں مہنگائی کی شرح 11 تا 12 فیصد رہنے کا امکان
وزارتِ خزانہ نے منگل کو پیش گوئی کی ہے کہ جون 2026 میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے لحاظ سے مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد کے درمیان رہے گی۔ وزارت کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی اور اس کے نتیجے میں تیل کی عالمی قیمتوں میں آنے والی گراوٹ اس کی اہم وجہ ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے مطابق مئی 2026 میں سالانہ بنیاد پر مجموعی مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد رہی، جو جون 2024 کے بعد بلند ترین سطح تھی۔

وزارت نے اپنی ”ماہانہ اقتصادی جائزہ و آؤٹ لک، جون 2026“ رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ مہینوں میں افراطِ زر میں بتدریج کمی آئے گی، جس سے مالی سال 27-2026 میں معاشی نمو کے امکانات کو تقویت ملے گی۔

حکومت نے مالی سال 27-2026 کے لیے 4 فیصد معاشی نمو کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ مالی سال 26-2025 میں ملکی معیشت نے 3.7 فیصد کی شرح سے ترقی کی، جو گزشتہ تین برس کی بلند ترین معاشی نمو تھی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025 میں بڑے پیمانے پر معاشی استحکام حاصل ہونے کے بعد توقع ہے کہ مالی سال 27-2026 میں بھی پاکستان کی معیشت اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھے گی۔ اس کی بنیاد مضبوط ہوتے معاشی اشاریوں، بالخصوص بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی مسلسل توسیع، بیرونی کھاتوں کے استحکام، بہتر مالیاتی نظم و ضبط اور زرعی شعبے کی مسلسل مضبوط کارکردگی پر ہوگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری امن کوششوں کے باعث حالیہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی سے عالمی مالیاتی منڈیوں کے اعتماد میں بھی بہتری آئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے، ”نتیجتاً بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اپنی حالیہ بلند سطح سے نیچے آ گئی ہیں، جس سے درآمدی افراطِ زر کے دباؤ میں کمی آنے، جبکہ ملک میں ایندھن اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کم ہونے کی توقع ہے۔“

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوں سے تیل کی درآمدی لاگت قابو میں رہے گی، جس سے بیرونی کھاتوں کو بھی سہارا ملنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے، ”ملکی سطح پر محتاط معاشی پالیسیوں، مالیاتی استحکام کے لیے جاری اقدامات اور پیداواری شعبوں کی ہدفی معاونت سے معاشی استحکام برقرار رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔“

وزارتِ خزانہ کے مطابق ”بیرونی شعبے کے امکانات مزید بہتر ہوئے ہیں، جس کی بنیادی وجہ مئی 2026 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کا ریکارڈ 4.25 ارب ڈالر تک پہنچنا اور آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہے۔ یہ عوامل ادائیگیوں کے توازن کو مضبوط بنانے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور بیرونی جھٹکوں سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔“

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر جغرافیائی سیاسی خطرات میں کمی، عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اعتدال، افراطِ زر کے دباؤ میں کمی اور بیرونی مالیاتی اشاریوں میں بہتری کے باعث پاکستان کی معاشی صورتحال کے امکانات سازگار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی نمو مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے، جبکہ ساتھ ہی وسیع تر معاشی استحکام بھی برقرار رہے گا۔