Business Recorder - Business & Finance

پاکستان 2027 میں ایس سی او بزنس کونسل کی صدارت سنبھالے گا
پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی بزنس کونسل کی صدارت سنبھالے گا جس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ملک کی نمائندگی کرے گی۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ جو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) بزنس کونسل کی نائب صدارت بھی سنبھال رہے ہیں نے ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے کرغز جمہوریہ کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ ایس سی او بزنس کونسل کے بورڈ اجلاس میں شرکت کی۔

عاطف اکرام شیخ نے ایس سی او رکن ممالک کے مابین علاقائی اقتصادی تعاون، تجارت میں سہولت کاری، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری روابط (بزنس ٹو بزنس کنیکٹیویٹی) کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

صنعتکار نے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کی جس میں نمایاں کاروباری شخصیات اور صنعتکار شامل تھے۔ اس دورے کا مقصد نئی منڈیوں کی تلاش اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطح بورڈ اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کاروباری برادریوں، ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندوں اور نجی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی تاکہ اقتصادی انضمام کو بڑھانے، تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور پورے ایس سی او خطے میں پائیدار ترقی کے فروغ کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران ایف پی سی سی آئی کے صدر نے پاکستان کے تزویراتی جغرافیائی محل وقوع، سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع، اور دیگر ایس سی او  رکن ممالک کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خطے کی وسیع اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور مشترکہ خوشحالی کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کے کلیدی کردار پر زور دیا۔

عاطف اکرام شیخ نے علاقائی روابط بڑھانے، سرحد پار تجارت کو آسان بنانے، مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے اور صنعت، زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت اہم شعبوں میں زیادہ سے زیادہ تعاون کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس اجلاس کا سب سے اہم نتیجہ یہ رسمی اعتراف تھا کہ پاکستان ایف پی سی سی آئی کے ذریعے 2027 کی مدت کے لیے ایس سی او بزنس کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق خان جدون نے کہا کہ پاکستان اور ایف پی سی سی آئی کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انہیں 2027 میں ایس سی او بزنس کونسل کی صدارت سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت پیدا کرنے اور ایس سی او خطے کے کاروباری اداروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان اقدامات کی قیادت کرنے کا منتظر ہے جو جامع ترقی، جدت طرازی اور علاقائی خوشحالی کو فروغ دیتے ہیں۔