Business Recorder - Markets - Energy

قطر کی جانب سے ٹینڈر کے ذریعے خام تیل کی فروخت، جولائی اگست کیلئے پیشکش
تجارتی ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ قطر انرجی نے جولائی سے اگست میں لوڈنگ کے لیے خام تیل فروخت کرنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے جو غالباً امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے اس کا پہلا ٹینڈر ہے۔

رائٹرز کی جانب سے دیکھے گئے ٹینڈر دستاویز کے مطابق پروڈیوسر اپنے ال شاہین، میرین قطر اور میرین لینڈ خام تیل کی پیشکش کررہا ہے۔ خریدار شپ ٹو شپ ٹرانسفر کے ذریعے فجیرہ اور صحار کے درمیان تیل لوڈ یا حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ ٹینڈر 29 جون کو بند ہوگا۔

یہ پیشکش مشرقِ وسطیٰ کے پروڈیوسرز کی بڑھتی ہوئی سپلائی میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ عراق کی ریاستی تیل مارکیٹنگ کمپنی سومو نے جمعرات کو ایک ٹینڈر جاری کیا ہے جس کے تحت جولائی میں بصرہ ہیوی اور بصرہ میڈیم خام تیل کی فروخت کی پیشکش کی گئی ہے۔

اس سے قبل کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے بھی ایک ٹینڈر میں جولائی میں لوڈ ہونے والے خام تیل کی پیشکش کی تھی جبکہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اس ماہ تین ٹینڈرز کے ذریعے کم از کم 4 کروڑ 80 لاکھ بیرل خام تیل فروخت کر چکی ہے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں تائیوان کی کمپنی فارموسا نے قطر کے ال-شاہین خام تیل کے 20 لاکھ بیرل خریدے تھے۔