Business Recorder - Sports

پیراگوئے کے خلاف بغیر کسی گول کے میچ ڈرا، آسٹریلیا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا
پیراگوئے کے خلاف بغیر کسی گول کے چیلنجنگ میچ ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلیا نے  ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا، جس پر کوچ ٹونی پوپووچ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم جنوبی امریکی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے اب بے صبری سے انتظار کرنا پڑے گا۔

سان فرانسسکو بے ایریا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سخت اور جارحانہ مقابلے میں آسٹریلیا نے آغاز سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی، جبکہ پیراگوئے نے آخری لمحات میں دباؤ بڑھایا۔ تاہم آسٹریلوی ٹیم میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی اور یوں قطر ورلڈ کپ کے چار سال بعد مجموعی طور پر تیسری مرتبہ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔

ٹونی پوپووچ کی ٹیم گروپ ڈی میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر رہی اور اب وہ اگلے مرحلے کے لیے ڈلاس روانہ ہوگی جہاں اس کا مقابلہ گروپ جی کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے ہوگا۔ پوپووچ نے پچھلے میچ کے مقابلے میں ٹیم میں چھ اہم تبدیلیاں کیں، جس میں  سٹوری ایرانکنڈا اور کونر میٹکالف کی واپسی شامل تھی۔

دوسری جانب چار پوائنٹس حاصل کرنے والی پیراگوئے کی ٹیم کے کوچ گستاوو الفارو نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نتیجے سے مطمئن نہیں ہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ وہ بہترین تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں میں شامل ہو کر ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچ جائیں گے۔ میچ کے دوسرے ہاف میں پیراگوئے کے  جولیو انسیسو نے آسٹریلیا کے دفاع کو کافی نقصان پہنچایا، لیکن میچ کے آخری منٹ میں آسٹریلیا کے جارڈن باس کے حملے اور مضبوط دفاع نے مقابلہ برابر رکھا اور ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا۔