Business Recorder - Markets

میموری چپس مہنگی، ایپل نے میک بکس اور آئی پیڈز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
میموری چپس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے باعث ایپل نے جمعرات کو آئی پیڈ اور میک بک کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی صنعت میں ڈیٹا سینٹرز کی تیز رفتار توسیع کے نتیجے میں میموری اور اسٹوریج چپس کی بڑھتی لاگت کا بوجھ مزید اپنے صارفین سے چھپانا ممکن نہیں رہا۔

یہ اضافہ ایپل کی سب سے بڑی آمدنی کا ذریعہ آئی فون پر لاگو نہیں ہوگا، تاہم کم قیمت لیپ ٹاپ مارکیٹ میں ونڈوز اور کروم بُک ڈیوائسز کا مقابلہ کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا میک بک نیو اب 599 ڈالر کے بجائے 699 ڈالر میں فروخت ہوگا، حالانکہ اسے چند ماہ قبل ہی لانچ کیا گیا تھا۔

یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ دنیا کی سب سے قیمتی کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی بھی میموری چپس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے اثرات سے محفوظ نہیں، حالانکہ اس کے سپلائی چین تعلقات صنعت میں مثالی سمجھے جاتے ہیں۔

میموری چپس بنانے والی کمپنیوں، خصوصاً مائیکرون، نے حالیہ مہینوں میں این ویڈیا جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چپس تیار کرنے والے اداروں کے آرڈرز کو ترجیح دی، جس سے ان کے منافع میں ریکارڈ اضافہ ہوا، تاہم اس کے نتیجے میں اسمارٹ فون اور کمپیوٹر ساز کمپنیوں کے لیے چپس کی فراہمی محدود ہو گئی۔

ایپل نے ایک بیان میں کہا، “ہم نے کبھی کسی پرزے کی قیمتوں میں اتنا بڑا اور اتنی تیزی سے اضافہ نہیں دیکھا۔ اب تک ہم نے صارفین کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھا، مگر اب ہمیں آئی پیڈ اور میک سمیت کئی مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑ رہی ہیں۔”

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق 512 جی بی اسٹوریج والے میک بک ایئر کی قیمت 1,099 ڈالر سے بڑھا کر 1,299 ڈالر جبکہ ایک ٹیرا بائٹ اسٹوریج والے میک بک پرو کی قیمت 1,699 ڈالر سے بڑھا کر 1,999 ڈالر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح 128 جی بی اسٹوریج والے آئی پیڈ ایئر کی قیمت 599 ڈالر سے بڑھا کر 749 ڈالر کر دی گئی ہے۔

ایپل نے ہوم پوڈ اسمارٹ اسپیکر اور ایپل ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا، جس کے بعد کمپنی کے حصص تقریباً 5 فیصد گر گئے، جبکہ حریف کمپنی ڈیل ٹیکنالوجیز کے شیئرز میں 8 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل کے مقابلے میں دیگر ڈیوائس ساز کمپنیوں کو قیمتوں میں اس سے بھی زیادہ اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ایپل کو اپنے مضبوط سپلائر نیٹ ورک کا فائدہ حاصل ہے۔

ٹیکنالوجی مشاورتی ادارے کری ایٹو اسٹریٹیجیز کے سربراہ بین بجارین کے مطابق، ”میموری مارکیٹ کے حالات انتہائی مشکل ہیں اور مستقبل قریب میں بھی یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔“

صنعتی تحقیقی ادارے ٹرینڈ فورس کے مطابق تقریباً تمام جدید الیکٹرانک آلات میں استعمال ہونے والی ڈی ریم (DRAM) میموری کی قیمتیں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 98 فیصد تک بڑھ گئیں، جبکہ موجودہ سہ ماہی میں مزید 58 سے 63 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

ماہرین نے میموری چپس کی قیمتوں میں اس غیرمعمولی اضافے کو ”راماگیڈن“ (RAMageddon) کا نام دیا ہے، جس کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ڈیٹا سینٹرز کی تیز رفتار تعمیر ہے۔ مائیکرون نے بدھ کو بتایا کہ وہ صارفین کے ساتھ 22 ارب ڈالر مالیت کے طویل المدتی معاہدے کر چکی ہے تاکہ انہیں میموری چپس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

تحقیقی ادارے آئی ڈی سی کے مطابق بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث رواں سال عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں تقریباً 14 فیصد کمی متوقع ہے، جبکہ پرسنل کمپیوٹر (پی سی) مارکیٹ کے 11.3 فیصد سکڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مارچ میں متعارف کرایا گیا میک بک نیو ان چند روشن پہلوؤں میں شامل تھا جس نے ایپل کی فروخت کے تخمینوں کو سہارا دیا، تاہم قیمت میں اضافے کے بعد اس کی 100 ڈالر کی مسابقتی برتری بھی ختم ہو گئی ہے۔ اب اس کی قیمت گزشتہ ماہ متعارف کرائے گئے ایکس پی ایس 13 لیپ ٹاپ کے برابر 699 ڈالر ہو گئی ہے، جبکہ یہ بعض لینووو اور ایسوس کے کروم بُک ماڈلز سے بھی مہنگا ہو چکا ہے۔