Business Recorder - Markets

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.20 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 278.21 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب بدھ کو امریکی ڈالر نے اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے بڑی کرنسیوں کی باسکٹ کے مقابلے میں 13 ماہ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

سی ایم ای فیڈ واچ کے مطابق مارکیٹیں جولائی کے اجلاس میں 25 بیسز پوائنٹ شرح سود میں اضافے کا 37 فیصد امکان ظاہر کررہی ہیں جو ایک ہفتہ قبل 8.5 فیصد تھا جبکہ ستمبر میں اس اضافے کا امکان 29.1 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

ڈالر انڈیکس 101.44 کی بلندی تک پہنچ گیا جو 13 مئی 2025 کے بعد اس کی مضبوط ترین سطح ہے۔

نیشنل آسٹریلیا بینک میں ایف ایکس  حکمت عملی کے سربراہ رے ایٹرل نے کہا کہ امریکی ڈالر اب بھی محفوظ اثاثے کے طور پر اولین ترجیح ہے۔

بدھ کو تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کی گراوی دیکھی گئی جس کے ساتھ ہی اس ہفتے ہونے والے نقصانات میں مزید اضافہ ہوا اور تیل چار ماہ کی کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کرتا رہا۔