Business Recorder - Business & Finance

پٹرول پر لیوی کی شرح کم، ڈیزل پر بڑھا دی گئی
بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابو میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش میں وفاقی حکومت نے ہفتے کو سے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں ردوبدل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 40.49 روپے فی لٹر کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد یہ 106.74 روپے سے کم ہو کر 66.25 روپے فی لٹر پر آ گئی ہے، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل  پر لیوی میں 19.71 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے یہ 53.26 روپے سے بڑھ کر 72.97 روپے فی لٹر ہوگئی۔

پٹرولیم ڈویژن نے اپنے ہفتہ وار جائزے کے بعد پٹرولیم  قیمتوں میں بھاری کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 74.28 روپے فی لٹر کی بڑی کمی کی گئی جس کے بعد یہ 373.78 روپے کی سابقہ قیمت سے کم ہو کر 299.50 روپے فی لٹر پر آگئی، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل  کی قیمت میں 67.31 روپے فی لٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد یہ 378.78 روپے سے کم ہو کر 311.47 روپے فی لٹر ہوگئی۔

ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے لئے  پٹرولیم لیوی کا بجٹ ہدف عبور کرلیا ہے۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت پر امید ہے کیونکہ نظر ثانی شدہ تخمینوں کے مطابق پٹرولیم لیوی کی وصولی 1.49 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گی جو کہ 1.468 ٹریلین روپے کے ابتدائی بجٹ ہدف سے زائد ہے۔

یہ متوقع کمی بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔ عرب لائٹ خام تیل جو کہ ایک بینچ مارک گریڈ ہے ایک ہفتے کے دوران 16 امریکی ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے اور یہ 11 جون کو 96 ڈالر فی بیرل سے گر کر 18 جون کو 80 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ پاکستان کی زیادہ تر ایندھن کی درآمدات ریفائنڈ (تیار شدہ) صورت میں ہوتی ہیں جو خام تیل کے مقابلے میں مہنگی ہوتی ہیں۔