Business Recorder - Pakistan

وزارتِ اطلاعات نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ڈرون حملوں کے طالبان کے دعوے مسترد کر دیے
وزارت اطلاعات و نشریات نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں معمولی نوعیت کے ڈرونز کے ذریعے داعش کو نشانہ بنانے کے افغان طالبان حکومت کے بیان اور دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک بیان میں وزارتِ اطلاعات نے ان دعووں کو ہمیشہ کی طرح جھوٹا قرار دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان طالبان حکومت اپنے مختلف پروپیگنڈا ترجمانوں اور سرکاری بیانات کے ذریعے یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں معمولی نوعیت کے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے مبینہ داعش خراسان صوبہ کو نشانہ بنایا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ داعش اور دو درجن سے زائد دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانے افغان طالبان حکومت کے زیرِ اثر علاقوں کے اندر قائم ہیں، وہیں سے چلائے جا رہے ہیں اور انہیں وہیں سے سرپرستی حاصل ہے جب کہ پڑوسی ممالک اور خطے میں پھیلی دہشت گردی  کی اپنی اسی سرپرستی پر پردہ ڈالنے کے لیے طالبان حکومت ایسے جھوٹے اور مذموم بیانات جاری کرنے کی عادی ہے۔ وزارتِ اطلاعات نے مزید بتایا کہ اصل میں طالبان حکومت کا ایک معمولی سا ڈرون خیبر کے علاقے شینکو کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، جسے پاکستان ایئر فورس کے الرٹ ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری طور پر شناخت کر کے مار گرایا۔

دوسری جانب افغان طالبان کی وزارتِ دفاع نے  دعویٰ کیا تھا کہ افغان افواج نے پاکستان کے دو صوبوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر  فضائی حملے کیے ہیں۔ وزارت نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے صوبوں جو دونوں افغانستان کے ساتھ سرحد کا اشتراک کرتے ہیں  میں واقع ان ٹھکانوں کو جمعرات کی رات فضائیہ نے نشانہ بنایا۔ تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ حملہ کس طرح کیا گیا۔