Business Recorder - Markets

سلیکٹ ٹیکنالوجیز کے آئی پی او کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی سلیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ  نے جمعرات کو بتایا کہ سلیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے لیے اہل سرمایہ کاروں کی رجسٹریشن کا عمل 17 جون سے شروع ہوچکا ہے۔

بیان کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ رجسٹریشن 23 جون 2026 کو دوپہر 3 بجے تک جاری رہے گی جو کہ کمپنی کے بک بلڈنگ عمل سے قبل ہوگی جو 22 اور 23 جون 2026 کو شیڈول ہے۔

کمپنی کے پراسپیکٹس کے مطابق آئی پی او میں 88.889 ملین عام شیئرز شامل ہیں جو کہ کمپنی کے آئی پی او کے بعد کے ادا شدہ سرمائے  کا 10 فیصد بنتے ہیں۔

اس کی فلور پرائس 28 روپے فی شیئر مقرر کی گئی جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت کی حد 50 فیصد اضافے کے ساتھ 42 روپے فی شیئر تک رکھی گئی ہے۔

فلور پرائس کے حساب سے ایشو کا حجم 2.489 ارب روپے بنتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت کی حد  پر کمپنی تقریباً 3.7 ارب روپے تک کی سرمایہ کاری حاصل کرسکتی ہے۔

پراسپیکٹس کے مطابق کل ایشو سائز میں سے 75 فیصد بک بلڈنگ کے عمل کے ذریعے پیش کیا جائے گا جبکہ باقی 25 فیصد ریٹیل سرمایہ کاروں (عام عوام) کو پیش کیا جائے گا۔

اس رقم کو بنیادی طور پر سلیکٹ کے کاروباری پھیلاؤ اور تنوع کے منصوبوں کی حمایت کے لیے استعمال کیا جائے گا جس میں ایئر کنڈیشنر اسمبلی کے لیے پلانٹ اور مشینری میں سرمایہ کاری، اسمارٹ فون پلانٹ کو اپ گریڈ کرنا، ٹی وی اسمبلی لائن کی توسیع اور ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات شامل ہیں۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کہا کہ یہ پیشکش پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں ایک اور اہم اضافہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹ ٹیکنالوجیز سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے اسمارٹ ڈیوائسز اور کنزیومر اپلائنسز مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتی ہے۔

ہمارا ماننا ہے کہ یہ آئی پی او  پاکستان میں صنعتی ترقی، درآمدات کے متبادل  اور ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر لانے میں کیپٹل مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

سلیکٹ کے پاس مالی سال 2025 میں اسمارٹ فون اسمبلی کے شعبے میں 15.5 فیصد حصہ ہے جبکہ کل تیار کردہ موبائل ڈیوائسز میں اس کا حصہ 7.7 فیصد ہے۔

کمپنی اب لاہور کے سندر گرین اسپیشل اکنامک زون میں اپنی نئی پروڈکشن فیسیلٹی کے ذریعے اسمارٹ ٹی وی اور ایئر کنڈیشنرز کے شعبے میں بھی اپنے کاروبار کو وسعت دے رہی ہے۔

توسیع کے بعد سلیکٹ کی مجموعی سالانہ پیداواری صلاحیت 7 ملین اسمارٹ فونز، 3 لاکھ 60 ہزار ٹیلی ویژنز اور 4 لاکھ ایئر کنڈیشنر یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اس آئی پی او کا انتظام عارف حبیب لمیٹڈ اور انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ کنسلٹنٹس کے طور پر سنبھالا جارہا ہے۔

ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی سلیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، پاکستان میں شیاومی اور ہائسینس  سمیت عالمی سطح پر تسلیم شدہ برانڈز کے لیے اسمارٹ فونز، اسمارٹ ٹی وی، ایئر کنڈیشنرز اور دیگر کنزیومر اپلائنسز کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلی میں مصروفِ عمل ہے۔