Business Recorder - Markets

شرح سود میں اضافے کے خدشات کم ہونے سے سونے کی قیمتوں میں تیزی، فیڈرل ریزرو کے فیصلے پر نظریں
سونے کی قیمتوں میں بدھ کو معمولی اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ امریکہ ایران امن معاہدے کے حوالے سے بڑھتی ہوئی امیدوں نے شرح سود میں اضافے کے خدشات کو کم کردیا جبکہ سرمایہ کار اب اس معاہدے کی مزید تفصیلات اور فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس کے منتظر ہیں۔

جی ایم ٹی  کے مطابق صبح 01:07 بجے اسپاٹ گولڈ  0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,348.93 ڈالر فی اونس پر جاپہنچے۔ اگست میں ڈلیوری کے لیے امریکی سونے کے مستقبل کے سودے  0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,368.40 ڈالر پر رہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے عبوری معاہدے کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ تہران کے ایٹمی ہتھیار بنانے کے امکان کو ختم کردے گا جبکہ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق معاہدے پر دستخط ہوتے ہی ایران کو تیل اور ایندھن فروخت کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

رواں ہفتے دستخط ہونے والا ایم او یو، اگرچہ ابھی عوام کے سامنے ظاہر نہیں کیا گیا، اپریل میں اعلان کردہ نازک جنگ بندی میں مزید 60 دن کی توسیع کرتا ہے تاکہ متحارب فریقین کو ایک مستقل جنگ بندی پر مذاکرات کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

سرمایہ کار اب دن کے آخر میں فیڈرل ریزرو کی پالیسی فیصلے کے منتظر ہیں جو کیون وارش کی سربراہی میں پہلا اجلاس ہوگا، توقع یہی کی جا رہی ہے کہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اسپاٹ سلور (چاندی) 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 70.47 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1,819.45 ڈالر اور پیلاڈیم 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1,360.32 ڈالر پر پہنچ گیا۔