Business Recorder - Business & Finance

امریکی فیڈرل ریزرو کا چیئرمین وارش کی سربراہی میں پہلا پالیسی اجلاس شروع
امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش نے منگل کو مرکزی بینک کی شرحِ سود مقرر کرنے والی کمیٹی کے اپنے پہلے اجلاس کی صدارت کی، جہاں پالیسی سازوں سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ایران جنگ کے عالمی معیشت پر اثرات کے باوجود شرحِ سود کو برقرار رکھیں گے۔

فیڈ حکام کے 3.50 فیصد سے 3.75 فیصد کی موجودہ حد میں شرحِ سود برقرار رکھنے کا امکان ہے، جس کے ساتھ رواں سال کے آغاز سے جاری کٹوتیوں کا وقفہ مزید طول پکڑ جائے گا۔

دو روزہ اجلاس کے بعد بدھ کو فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر فیڈ اپنی سہ ماہی سمری آف اکنامک پروجیکشنز بھی جاری کرے گا، جس میں معاشی نمو، افراطِ زر اور شرحِ سود سے متعلق توقعات پیش کی جائیں گی۔

مارکیٹ کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ فیڈ اپنے فیصلے کی وضاحت کے لیے کیا زبان اختیار کرتا ہے، کیونکہ اب 12 میں سے کم از کم چار ووٹنگ ارکان اس بات کے حامی ہیں کہ اگلا اقدام شرحِ سود میں کمی کے بجائے اضافے کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔

تین سال کی بلند ترین سطح پر موجود افراطِ زر اور مضبوط ہوتی لیبر مارکیٹ کے باعث فیڈ پر قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے شرحِ سود بڑھانے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

تاہم ایسا کوئی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناگوار گزر سکتا ہے، جنہوں نے اپنی دوسری مدتِ صدارت کے آغاز سے ہی فیڈ پر غیر معمولی دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔

ٹرمپ کی محکمۂ انصاف نے فیڈ کے سابق چیئرمین جیروم پاول کے خلاف فوجداری کارروائی بھی شروع کی تھی، جنہیں ٹرمپ اکثر تنقید اور سخت بیانات کا نشانہ بناتے رہے، تاہم بعد میں یہ تحقیقات ختم کر دی گئیں۔

غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے پاول نے چیئرمین کی مدت ختم ہونے کے باوجود بورڈ سے استعفیٰ نہیں دیا اور فیڈ کی خودمختاری کو لاحق خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ توقع ہے کہ وہ جنوری 2028 تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے رہن قرض فراڈ کے الزامات کی بنیاد پر فیڈ گورنر لیزا کُک کو بھی ہٹانے کی کوشش کی ہے، جس کی قانونی حیثیت پر امریکی سپریم کورٹ فیصلہ سنانے والی ہے۔

اصلاحات کا ایجنڈا

ٹرمپ کے نامزد کردہ کیون وارش نے گزشتہ ماہ حلف اٹھایا تھا اور وہ وسیع پیمانے پر اصلاحات کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔

اگرچہ وہ ماضی میں ٹرمپ کی خواہش کے مطابق شرحِ سود میں کمی کی حمایت کرتے رہے ہیں، تاہم انہیں تقسیم شدہ کمیٹی کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حلف برداری کے موقع پر انہوں نے ”اصلاحات پر مبنی دور“ شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس میں فیڈ کی جانب سے عوامی رابطے کے انداز میں تبدیلی اور مرکزی بینک کے بیلنس شیٹ کے حجم میں کمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

انٹریکٹو بروکرز کے اسٹیو سوسنک کے مطابق، ”سرمایہ کار سب سے پہلے وارش کے لہجے اور پالیسی سمت کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔“

یونی کریڈٹ نے پیر کو جاری کردہ نوٹ میں کہا کہ فیڈ ممکنہ طور پر اجلاس کے بعد جاری بیان سے شرحِ سود میں نرمی کا عندیہ ختم کر دے گا، جبکہ بعض دیگر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وہ مستقبل کی پالیسی سے متعلق پیشگی رہنمائی ہی ترک کر سکتا ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹوں کی بڑی تعداد فیڈ کی جانب سے شرحِ سود میں طویل وقفے کی توقع کر رہی ہے، جبکہ اس وقت پہلا ممکنہ اقدام دسمبر میں شرحِ سود میں اضافے کی صورت میں قیمتوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

یونی کریڈٹ کے مطابق ”قریب مدت میں شرحِ سود میں کمی زیرِ غور نہیں ہے۔“

تاہم ادارے نے یہ بھی کہا کہ شرحِ سود بڑھانے کے لیے بھی رکاوٹیں کم نہیں، کیونکہ امریکہ اور ایران کے عبوری معاہدے کے بعد شروع ہونے والے نئے مذاکرات کے نتائج سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔