Business Recorder - Pakistan

اٹک میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اٹک کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آج نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پنجاب میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے اور ان کی سرگرمیوں کے حوالے سے حساس معلومات موصول ہوئی تھیں جس کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اٹک کے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور فرار ہونے والے عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خطرات کو ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع اٹک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی  کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،  قوم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اٹک کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف انتہائی کامیاب کارروائی پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔