Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 80 ہزار کی بلند سطح بحال
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو بھی بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 80 ہزار کی سطح پر بحال ہوگیا۔

دوپہر 12 بجکر 15 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 3,280.29 پوائنٹس یا 1.85 فیصد اضافے سے 180,320.11 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کیمیکل، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ اوجی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ماری، اے آر ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور ایم ای بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی دیکھی گئی جہاں سرمایہ کاروں نے وفاقی حکومت کے بجٹ اقدامات اور امریکہ و ایران کے درمیان ابتدائی امن مفاہمت کی خبروں پر بھرپور ردِعمل دیا۔ اس پیشرفت سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات میں نمایاں کمی آئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے رجحان اور رسک لینے کی خواہش میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز100 انڈیکس 4,639.93 پوائنٹس یا 2.69 فیصد اضافے سے 177,039.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر منگل کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی کیونکہ سرمایہ کاروں کی توجہ مرکزی بینکوں کے فیصلوں کی جانب مرکوز ہو گئی جس میں بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود میں متوقع اضافہ بھی شامل ہے۔ اس سے قبل پیر کے سیشن میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی خبروں پر مارکیٹوں میں زبردست تیزی آئی تھی۔

واشنگٹن اور تہران کے درمیان ابتدائی معاہدے کے بعد پیدا ہونے والا جوش و خروش کم ہونے کے ساتھ ہی مارکیٹیں خلیجی پیشرفت پر زیادہ محتاط انداز اختیار کررہی ہیں۔

تیل کی قیمتوں میں بھی محتاط رجحان دیکھا گیا۔ گزشتہ رات تین ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہونے کے بعد برینٹ کروڈ فیوچرز معاہدوں کی قیمت 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 83.25 ڈالر فی بیرل رہی۔ ایشیا اور یورپ کے شپنگ شعبے سے وابستہ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری نقل و حمل کی بحالی اور اس پر اعتماد مکمل طور پر بحال ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی کے حوالے سے محتاط رویہ برقرار ہے۔

عالمی سطح پر جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے حصص پر مشتمل ایم ایس سی آئی کا وسیع ترین انڈیکس ابتدائی اضافے کھونے کے بعد بغیر کسی نمایاں تبدیلی کے فلیٹ ٹریڈ کرنے لگا۔ چین سے ریٹیل سیلز اور فکسڈ ایسیٹ سرمایہ کاری کے اعداد و شمار توقعات سے کم آنے کے باعث ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں دباؤ دیکھا گیا جس نے مجموعی انڈیکس کی کارکردگی کو متاثر کیا۔

دوسری جانب، جاپان کا نکئی 225 انڈیکس 0.3 فیصد کمی کے ساتھ ریکارڈ بلند سطح سے پیچھے ہٹ گیا جبکہ امریکی ایس اینڈ پی 500 ای-منی فیوچر 0.1 فیصد نیچے آ گئے جو سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

”اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدے کے اعلان نے پیر کے روز سرمایہ کاروں کو ابتدائی ریلیف دیا، لیکن یہ واشنگٹن کو اسرائیل کے ساتھ ٹکراؤ کی راہ پر بھی ڈال دیتا ہے۔“

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے