Business Recorder - Business & Finance

23.37 ارب ڈالر غیر ملکی امداد کا بجٹ مختص
حکومت نے مالی سال 27-2026 کے لیے 290 روپے فی ڈالر کی شرح سے 23.378 ارب ڈالر (6.779 ٹریلین روپے) کی غیر ملکی امداد کا تخمینہ بجٹ میں رکھا ہے جس میں بیرونی ذرائع سے 12 ارب ڈالر کے دو طرفہ ڈپازٹس بھی شامل ہیں۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال 2025-26 کے لیے مختص 19.922 ارب ڈالر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

غیر ملکی امداد میں 2026-27 کے لیے غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2.3 ارب امریکی ڈالر (681.500 ارب روپے) قرض بھی شامل ہے جبکہ 2025-26 کے لیے یہ رقم 3.1 ارب ڈالر (899 کھرب روپے) تھی۔

حکومت نے آئی ایم ایف سے 530 ملین ڈالر (153.700 ارب روپے) کا بجٹ مختص کیا ہے۔

مزید برآں کثیر جہتی  (ملٹی لیٹرل) ذرائع سے 4.866 ارب ڈالر اور دو طرفہ  ذرائع سے 400.422 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بانڈز سے 2 ارب ڈالر (580 ارب روپے) کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے لیے یہ بجٹ 116 ارب روپے تھا، جسے بعد میں نظر ثانی کے بعد 280 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔

حکومت نے 12 ارب امریکی ڈالر دوطرفہ ڈپازٹس کی مد میں بجٹ مختص کیا ہے تاہم اس بات کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی کہ اس میں سے کتنا حصہ سیف چین ڈپازٹ اور سعودی عرب کے ٹائم ڈپازٹ کی صورت میں حاصل ہوگا۔

حکومت نے ایس ایف ڈی آئل فیسیلٹی کی مد میں صفر بجٹ مختص کیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے لیے 1 ارب ڈالر تھا۔ دیگر مختص کردہ رقوم میں ایشیائی ترقیاتی بینک  سے 1.680 ارب ڈالر، آئی ڈی اے سے 1.434 ارب ڈالر، آئی بی آر ڈی  سے 412 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سے (قلیل مدتی) 1 ارب ڈالر، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے 1.122 ارب ڈالر اور اے آئی آئی بی  سے 86.337 ملین ڈالر شامل ہیں۔

حکومت نے چین سے 97.641 ملین ڈالر، ڈنمارک سے 50 ملین ڈالر، امریکہ سے 23.889 ملین ڈالر، سعودی عرب سے 47.182 ملین ڈالر اور کوریا سے 29 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026