Business Recorder - Pakistan

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس شروع
کئی بار تاخیر کے بعد وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی ) کا اجلاس بدھ کو شروع ہوگیا۔

قومی اقتصادی کونسل  وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان معاشی منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا آئینی فورم ہے۔

اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کررہے ہیں، اجلاس کے دوران معاشی اہداف اور سالانہ ترقیاتی منصوبے (اے ڈی پی) پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں قومی اقتصادی کونسل  کا اجلاس جو اصل میں 22 مئی کیلئے طے کیا گیا تھا، ملتوی کر کے 3 جون کے لیے دوبارہ شیڈول کیا گیا تھا، تاہم اسے ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا اور 8 جون 2026 کے لیے دوبارہ شیڈول کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بزنس ریکارڈر نے رپورٹ کیا تھا کہ حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ کو 10 جون سے ملتوی کرکے 12 جون کو پیش کرنے کا امکان ہے، اس مجوزہ تبدیلی پر حتمی فیصلہ ایک یا دو دن میں متوقع ہے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ سے متعلق کئی اہم معاملات کو ابھی حتمی شکل دینا باقی ہے جس کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے کے شیڈول پر نظرِ ثانی کے لیے صلاح مشورے کیے جا رہے ہیں۔

دریں اثنا وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ 12 جون (جمعہ) کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے شیئر کیا کہ 10 جون کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس بلانے کی سمریز بھیجی جاچکی تھیں۔