Business Recorder - Pakistan

وفاقی بجٹ جمعہ کو پیش کیا جاسکتا ہے، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے منگل کو بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ 12 جون (جمعہ) کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے شیئر کیا کہ 10 جون کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس بلانے کی سمریز بھیجی جاچکی ہیں۔

دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل (این ای سی ) کا اجلاس تاخیر کے بعد کل (بدھ) کو ہونا طے پایا ہے۔

نیشنل اکنامک کونسل اقتصادی منصوبہ بندی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کے لیے پاکستان کا سب سے اعلیٰ آئینی فورم ہے۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کی توقع تھی جس میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ بعدازاں بجٹ کو 10 جون تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔

بزنس ریکارڈر نے منگل کو رپورٹ کیا کہ حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی پیشکش کو 10 جون سے مؤخر کر کے 12 جون کرنے کا امکان ہے اور اس مجوزہ تبدیلی پر حتمی فیصلہ ایک یا دو دن میں متوقع ہے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر  منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ سے متعلق کئی اہم امور کو ابھی حتمی شکل دینا باقی ہے جس کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے کے شیڈول پر نظرثانی کیلئے بات چیت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت ابھی جاری ہے اور محدود وقت کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے آنے والے مہینے نے اس عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔